عملیات غفرانی
تحریر:سید محمود الحسن
قسط نمبر9
ہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ جنوری2022کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
اہم موضوعات جو اس مضمون میں زیر بحث آئیں گے
ملازمت کا بہترین عمل
حم تنزیل الکتاب من اللہ العزیز العلیم غافر الذنب قابل التوب شدید العقاب ذی الطول لا الہ الا ھوالیہ المصیربسم اللہ باتنا تبارک حیطا ننا یسین سقفنا کھیعص کفایتنا حمعسق حما یتنا فسیکھم الل وھو السمیع العلیم۔
اس آیت شریف کو روزانہ بعد نماز عشاء یا بعد نماز تہجد ایک ہزار مرتبہ پڑھنا چاہیے۔ کچھ روز کے بعد جن لوگوں کو ضرورت ہو گی ۔ وہ ملازم رکھنے کے خواہشمند ہوں گے۔ اور ہر شخص تعریف کرے گا کہ یہ بڑا نیک اور غریب ہے۔
یہ عمل ان لوگوں کے واسطے زیادہ پر اثر ہے جو پنشنر ہو گئے اور پھر ملازمت کا حوصلہ دل میں ہے یا مختار کارندہ وغیرہ بننا چاہتے ہیں ۔ برسر خدمات ہوں گے۔
فائدہ: اس عمل کی بدولت الحمد اللہ بہت کامیاب ہو رہے ہیں۔ ادھر پڑھا ادھر ملازم ہو گئے۔ لیکن بعد ملازمت چالیس یوم پورے کر لے ایسا نہ کرے کہ درمیان میں چھوڑ دے۔ اور بعد ختم روزانہ ایک بار اس کو ضرور پڑھ لیا کرے۔ تا کہ مالک خوش رہے۔ پھر صفت یہ ہے مالک جس کا ملازم ہے بلا مشورہ آپ کے کوئی کام نہ کرے گا۔ اور جو رائے آپ دیں گے اس پر عمل درآمد کرے گا انشاء اللہ تعالی۔
بعض احباب لکھ مارتے ہیں کہ نماز کا جھگڑا اچھا لگا دیا ۔ یہ وسوسہ شیطانی ہے۔ نماز کی بدولت دین و دنیا میں حاضر ہونے والا جلد مقرب بارگاہ بن جاتا ہے۔ اللہ پاک بھی اس کی خوب سنتے ہیں۔ مقصد دلی جلد بر آتا ہے۔
رحمت خداوندی
ستر العرش مسبول علینا و عین اللہ ناظرۃ الینا بحول اللہ لا یقدر علینا
ہر نماز کے بعد سات سات مرتبہ پڑھنے سے اللہ تعالی اس کو اپنی رحمت میں چھپاتا ہے۔ اگر کوئی امر خلاف سرزد ہو جائے اس پر مخلوق کے ذریعہ سے ظاہر کر ا دیتا ہے۔ اور اس کو نقصان اور پریشانی سے بچا لیتا ہے۔ بڑا اچھا عمل ہے۔
بد مزاج عورت کی درستی ہو جانا
اگر زوجین میں نفاق رہتا ہے اور کسی طرح نہیں بنتی اس وقت چاہیے کہ ذیل کی آیات کو روزانہ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھے۔ صبح و شام سجدہ میں جا کر دعا مانگے کہ اے پروردگار میری بیوی کو میرا مطیع اور فرماں بردار بنا۔ ہفتہ عشرہ نہ گذرے گا کہ کمال محبت ہو جائے گی۔ وہ آیت پاک یہ ہے۔
ان ولی اللہ الذی نزل الکتاب وھو یتول الصالحین۔
زہر خورانی کا دفعیہ
بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شی فہ الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم۔
اگر شبہ ہو کہ اس کھانے میں زہر ملا دیا گیا ہے یا پانی میں زہر ملا دیا ہے ۔ تین بار اس آیت شریف کو دم کر کے کھائیں۔ کچھ اثر نہ ہوگا۔ یا طریقہ عمل کر لیںکہ جب کھانا سامنے آئے تین بار پڑھ کر دم کر دیا۔ پھر کھانا شروع کیا۔ اسی طرح لا یلاف پوری پڑھ کر دم کرنے سے بھی اس ضرر سے محفوظ رہتا ہے۔
خوش اسلوبی سے ہر کام کا پورا ہونا
حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم
تمام مہمات کے لیے کافی ہے۔ ہر کام احسن طریقہ سے انجام کو پہنچتا ہے۔ مخلوق معاون اور مددگار ہوتی ہے۔ جو دعا مانگے گا خداوند عالم آسان طریقہ سے اس کا ذریعہ پیدا کر دے گا اور آپ کومعلوم بھی نہیں ہو گا کہ کس طرح کام ہو گیا۔بہترین عمل ہے۔
روزانہ ایک تسبیح صبح و شام پڑھ لیا کریں۔اس کے علاوہ جو فائدہ پہنچے گا اس کا علم خود آپ کو ہو جائےگا۔ اگر چار بجے صبح آسمان کے نیچے برہنہ سر کھڑے ہو کر ایک تسبیح پڑھا کریں۔ بڑا زبردست توکل حاصل ہو گا۔اور مستغنی عن الغیر ہو جائے گا ۔ تیر بہدف عمل ہے۔
فتوحات غیبی
یہ ایک بڑے زبردست عالم فاضل جو ہندوستان اور دیگر ممالک میں اپنی نظیر نہیں رکھتے ۔ یہ عمل صاحب موصوف کے خاندان سے چلا آیا ہے۔اور مصنف نے بھی اس کو پڑھا ہے۔ فتوحات غیبی روزانہ اس عمل کے پڑھنے سے شروع ہو جاتی ہیں۔ اور کچھ عرصہ تک پڑھنے سے عجیب و غریب کمالات کا ظہور ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ پروردگار عالم طرح طرح کی نعمتیں عطا فرماتا ہے۔ تحفہ تحائف ملتے ہیں۔ فراخی رزق ہوتی ہے۔ دل ہر وقت خوش رہتا ہے۔ آپ جس وقت اس کو پڑھنا شروع کریں گے ۔ دل باغ باغ رہے گا۔ اور اس عمل کی برکت سے وہ فوائد اپ کو پہنچے گے جس کا اظہار کرنا مناسب نہیں معلوم ہوتا۔ قید صرف اس قدر ہے کہ ایک وقت مقررہ پر پڑھا جائے۔ اچھا معمول اس کا یہ ہے کہ روزانہ بعد نماز فجر باہر ہوا خوری کے واسطے نکل جائے اور پڑھنا شروع کردے۔ چار فرلانگ جانے اور چار فرلانگ آنے میں ختم ہو جاتا ہے۔ جی چاہے ایک جگہ بیٹھ کر پڑھے۔ بہر حال ناغہ نہ ہو اور کم سے کم چالیس دن تک تو اس کو چھوڑنے کو نہیں چاہتا۔ یہی طبیعت ہوتی ہے کہ اس کو پڑھے جاؤ ۔ ایک چلہ سے کم نہ پڑھا جائے۔ اور یہ امر ذہن نشین کر لیا جائے کہ نتیچہ کی جانب توجہ نہ کی جائے۔ کام جاری رکھیں اور خیالات فاسدہ دل میں نہ لائیں۔ خود بخود فوائد کا اظہار ہونے لگتا ہے۔عجیب چیز ہے۔ تمام امورات سے اس لیےآگا ہ کیا جاتا ہے کہ جو باتیں ظہور میں آئیں ہیں ان کے اشارے لکھ دیے گئے ہیں۔ تا کہ آپ بد ظن نہ ہوں اور چھوڑ نہ دیں۔ (اضافہ) بے شمار تصدیقات آچکی ہیں ۔ روزانہ معمول بنالیں اور اسی تعداد میں روزانہ برابر پڑھتے رہیں۔
روزانہ گیارہ بار درود شریف اور گیار گیارہ بار یا مغنی پھر گیارہ بار سورہ مزمل شریف پھر گیارہ بار درود شریف ۔پھر دعا مانگ لے نتائج چند روز کے بعد مرتب ہونے لگیں گے۔
(اضافہ):ایک چلہ میں حقیقت امریہ ہے کہ زکوۃ پوری ہوتی ہے لیکن درمیان چلہ کے ہی اللہ پاک رزق کا دروازہ وسیع کرنا شروع کردیتا ہے۔
مزید اضافہ: اکثر احباب کو چار چار چھ چھ ماہ کے اندر فتوحات حاصل ہونا شروع ہو ئیں نیز تجارتی کاروبار میںبھی خاص عظیم نفع پہنچانے والی یہ سورت شریف یہی ہے۔
مغربی سیارہ کا برقی عمل
حضرت قطب صاحب کا بتلایا ہوا یہ عمل ہے۔ اس عمل سے خاکسار نے بہت کچھ فائدہ حاصل کیا اور برابر کر رہا ہے۔ اور روزانہ اللہ تعالی غیب سے امداد فرماتا ہے۔ یہ عمل تجاری فوائد میں اپنا نظیر نہیں رکھتا۔
مثال: مشتہرین مطابع دائے بک سیلر اخبارات یا رسالہ جات نکالنے والے ، مصنف کتب، تجارت میں بکری کم ہونی بہر حال خوب تجربہ ہو چکا ہے۔ احباب خاص نفع خود اٹھائیں گے ۔ نہ پڑھنا نہ لکھنا معمول بنا لینا ہے۔
بزرگان دین کے عطیہ سے خود فائدہ اٹھانا اور مخلوق کی نظر سے پوشیدہ رکھ کر اپنے اغراض پورے کرنا یہ وسوسہ شیطانی ہے۔ بزرگان دین اگر آج ایسا کرتے تو دنیا میں ان کے فوائد سے ہم لوگوں کہ کیا علم ہوتا۔ اپنا فائدہ ہمیشہ پیش نظر رہتا ہے۔ لہذا اس بخل کو اللہ تعالی نے دل سے نکال دیا اور اسرار مخفیہ بھی منظر عام پر پیش کر دیے گئے تا کہ عام طور سے احباب فائدہ اٹھا سکیں۔
مغربی سیارہ کی شناخت یہ ہے کہ سیارہ مشرق سے نکلتا ہے اور مغرب میں جا کر غروب ہوجاتا ہے اور پھر روزانہ اسی مقام سے نکلتا ہے ۔ روشنی اچھی ہوتی ہے۔ موسم سرما خصوصاً نومبر دسمبر کے مہینہ میں اس کا وقت نکلنےکا ۷ ۱/۲ بجے شروع ہوتا ہے اور آٹھ بجے پورا نکل کر سامنے آ جاتا ہے۔ اس سیارہ کی چال تیز ہے ۔ آنکھوں کے سامنے آدھ گھنٹے کے اندر اندر دس بارہ ہاتھ اوپر چڑھ جاتا ہے۔ روشنی میں اول ہلکی روشنی پھر رفتہ رفتہ بڑھتی جاتی ہے۔ بڑی آسانی سے معلوم ہو جاتا ہے۔ اس کا نام مغربی تارہ ہے۔ اگر شناخت میں نہ آئے صبح پانچ بجے قبلہ رخ غروب ہوتا دیکھ لیںیا منجم سے دریافت کرلیں۔ الغرض ہر شخص پہچان لیتا ہے۔ روزانہ اس تارہ کے سامنے کھڑے ہو کر اور منہ تارے کی جانب رکھیں اور ہاتھ اٹھا کر یہ درود شریف پڑھیں۔
اللھم صلی علی محمد فی الا ولین والاخرین وفی الملاء الاعلی الی یوم الدین ۔ گیارہ بار پڑھ کر حضور کی روح پاک کو بخش دے اور یہ دعا مانگے کہ اللہ میری کتب یا رسالہ یا فلاں تجارت کو فروغ دے اور فرمائش بھجوا- قسم ہے اس پروردگار کی جس کے قبضہ قدرت میں جان ہے بڑی اشاعت ہوتی ہے۔ خریداران کتاب جو اس سے فائدہ اٹھائیں ۔ خاص اجازت اور خاص مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس عمل کو روزانہ کرتے رہیں اور اس کے فوائد سے محروم نہ رہیں۔ دو ہفتہ کے اندر اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب وما علینا الاالبلاغ۔
ہدایت: جب آپ کے تجربہ میں یہ عملیات آ جائیں خود فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریںبلکہ مخلوق خدا کو بھی اس کتا ب سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دیں اور یہ تحریک فرمائیں کہ عملیات غفرانی ایک بہترین کتاب ہے۔ جس سے میں فائدہ اٹھا رہا ہوں اور مشورہ دیتا ہوں کہ آپ اس کو طلب فرما کر اپنے مقاصد حاصل کریں۔ اس لیے کہ اس وقت دنیا پریشان حال ہے اور ہر شخص ایک نہ ایک فکر میں مبتلا ضرور ہے۔ کتاب میں بحمداللہ انتہائی کوشش کے ساتھ قریب قریب تمام پریشانیوں کے ازالہ کی کوشش کی گئی ہےاور سربسجود ہو کر دعا مانگی گئی ہے انشاء اللہ آپ جس عمل کو موافق ہدایت پڑھیں گے کامیاب ہو گے۔
مشوہ خاص: اول یہ عمل کیے جائیں۔1) سورہ رحمن شریف کا 2)بوقت شام مغربی سیارہ کا تا کہ اثرات اور نتیجہ دیکھ کر دوسرے عمل کرنے کی جرات ہو 3) سورہ مزمل شریف مع یا مغنی کے (۱۱۱) بار۔
ھدایت: بعض اوقات ہمارے پروردگار کا ایسا حکم ہوتا ہےکہ نتیجہ میں صفر ۔ ایسی صورت میں پریشان نہ ہوں برابر پڑھتے جائیں۔ خلوص دل سے دعا مانگ لیا کریں۔ پھر دیکھئے غیب سے کیا ظہور میں آتا ہے۔
اضافہ: ہزارہا احباب اس کو معمول بنائے ہوئے ہیں اور لاکھوں دعائیں دے رہے ہیں۔
جنت میں باغ لگانا اور شیطان کے شر سے محفو ظ رہنا
روزانہ ایک تسبیح سبحان اللہ وبحمدہ ایک تسبیح سبحان اللہ العظیم پڑھنے سے دو سو درخت روزانہ جنت میں فرشتے لگائیں گےاور مغفرت کا سامان ہو گا۔ برائی اور خراب عادت سے بچیں گے۔ حدیث شریف میں ان ہر دو تسبیح کی بڑی تعریف آئی ہے۔ پھر ایک تسبیح روزانہ لا حولا ولا قوۃ الا با اللہ العلی العظیم پڑھے ۔ شیطانی حرکات سے محفوظ رہے گا۔
سفر بخیر و خوبی تمام ہونا
ریل کا سفر ہو یا پیدل سفر ہو یا کشتی پر سفر کرنا ہو یا گھوڑے پر سفر ہو ۔ الغرض کسی طریقے سے انسان سفر کرے۔ جب ارادہ بیٹھنے کا کرے ایک بار اس آیت شریف کو پڑھ کر بیٹھ جائے ۔ بسم اللہ مجرھا و مرسھا ان ربی لغفور الرحیم۔ اگر سردی سے بخار آتا ہو تو بیر ی کی لکڑی پر لکھ کر گلے میں ڈالے۔ انشاء اللہ بخار جاتا رہے گا۔
قسط نمبر1
عملیات غفرانی
تحریر:سید محمود الحسن
ہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ جنوری2022کے شمارے سے لیا گیا ہے۔