طاعون دیکھنا فتنہ و فساد پھیلائے۔ مصیبت اور بلا میںگرفتار ہو۔
طاق گھر کا دیکھنا فتنہ و فساد میںگرفتار ہو یا جنگ و جدال میں گھر آئے۔
طاق مسجد کا دیکھنا دیندار اور پرہیز گار ہو نیکی کی طرف راغب ہو۔
طاق دیکھنا مال و دولت میں ترقی ہو عزت و راحت پائے۔
طاق گھر کا ٹوٹا دیکھنا غلام یا نوکر معزول ہو۔ دولت میں کمی پیدا ہو عزت جاتی رہے
طاق مسجد کا بوسیدہ دیکھنا دین میں کمزوری پیدا ہو۔ امام مسجد بد عقیدہ ہو ، مسجد کی ویرانی ہو۔
طالب علم ہونا دیکھنا اگر دنیاوی علم پڑے تو کاروبار میں ترقی ہو۔
طالب علم بننا دیکھنا اگر دین کا علم حاصل کرے تو ایماندار ہوبزرگی پائے۔
طالب علم کو کچھ بانٹنا دیکھنا دین کی مدد کرے حامی دین ہو یا عہدہ جلیلہ پائے۔
طائوس (مور) دیکھنا  شاہی مراتب سے تعبیر ہے یعنی کسی بادشاہ سے دولت پائے۔
طائوس(نر) دیکھنا حاکم وقت یا بادشاہ سے عزت و مرتبہ پائے۔
طائوس(مادہ) دیکھنا خوبصورت اور مالدار عورت ملنے کی بشارت ہے۔
طائوس(مادہ) کو بولتے دیکھنا کسی عیار عورت سے واسطہ پڑے۔
طائو س ناچتا دیکھنا عیش و آرام پائے عورت رقاصہ ملے۔
طائوس نر بولتا دیکھنا مصیبت اور تنگی پائے فلاکت و ہلاکت کا سبب ہے۔
طبابت (حکمت) کرنا دیکھنا اصلاح و ہدایت پائے یا لوگو ں کو سکھلائے۔
طاعون میں مبتلا دیکھنا فتنہ و فساد میں گرفتار ہو۔
طبابت چھوڑنادیکھنا بے دین و گمراہ ہو۔ عزت و آبرو جاتی رہے۔
طبیب کے پاس جانا دیکھنا کسی راہبر بزرگ عالم سے ہدایت پائے۔
طبلہ دیکھنا سننا بے ہودہ گوئی سے کام لے یا بے وقوف لوگوں کی صحبت اختیار کرے۔
طبلہ بجانا دیکھنا جھوٹ افترا بے ہودہ گوئی سے بدنام ہو بد انجام ہو۔
طبلچی دیکھنا فوجی ملازمت پائے یا دولت ناجائز طریقہ سے حاصل کرے۔
طبل کی آواز سننا دیکھنا اگر خوشی سے بجاتا دیکھے تو بادشاہ کی طرف سے انعام و اکرام پائے۔
طبل زور سے بجتا دیکھنا قحط سالی ہو یا جنگ چھڑ جائے یا وباء پھیلے۔
طشت دیکھنا  گھر کی خادمہ یا نوکر سے تعبیر ہے۔
طشت خریدنا دیکھنا  خادمہ رکھے یا لونڈی خریدے فائدہ اٹھائے۔
طشت ٹوٹنا دیکھنا خادمہ بیمار ہو یا فوت ہو جائے۔
طشت میں طعام دیکھنا خادمہ یا نوکرہ سے کمال فائدہ حاصل ہو۔ عیش و راحت پائے۔
طباق گوشت کا دیکھنا دولت بے اندازہ پائے آرام و راحت پائے۔
طباق دودھ کا دیکھنا بزرگی حاصل ہو سعادت پائے فرزند پیدا ہو۔
طباق خریدنا دیکھنا نوکر سے تعبیر ہے اگر ٹوٹے تو نوکر چلا جائے۔
طوطا دیکھنا فرزند یا غلام سے مترادف ہو یا مال حرام پائے۔
طوطا پکڑنا یا خریدنا دیکھنا عیار غلام یا فرزند پائے جس سے نفع حاصل ہو۔
طوطا اڑانا دیکھنا فرزند بھاگ جائے یا نوکر ہاتھ سے نکل جائے۔
طوطی بولتا دیکھنا باتونی ہو لغویات سے لوگوں میں بدنام ہو۔
طوطی پانا دیکھنا لڑکی کنواری پائے یا شاگرد نیک ملے۔
طوطی سے باتیں کرنا دیکھنا کسی لڑکی سے دوستی کرے مگر بے وفا پائے۔
طوطے کا شکار کرنا دیکھنا مال حرام حاصل کرنے کی کوشش کرے بدنام ناکام ہو۔
طوطے کا گوشت کھانا دیکھنا دولت ناجائز طریقے سے حاصل کرے رشوت سود حرام کھائے۔
طعام پانادیکھنا دولت میں ترقی پائے نعمت بے اندازہ ملے۔
طعام بد مزہ پانا دیکھنا رنج و غم سے نڈھال ہو پریشانی لازوال ہو۔
طعام باسی کھانا دیکھنا مصیبت میں مبتلا ہو یا بیمار لاچار ہو۔
طعام شیریں کھانا دیکھنا پرہیز گار ہو۔ راحت خوشی پائے۔
طعام نمکین کھانا دیکھنا اولاد سے خوشی حاصل ہو دین میں کامل ہو۔
طعام پھیکا کھانا دیکھنا اولاد کا غم کھائے زندگی تلخ گزرے۔
طعام کھانا دیکھنا سخاوت کرے نیک نام بزرگ ہو خویش و اقر با پر مہربان ہو۔
طعام پھینکنا دیکھنا غربت و مفلسی پائے۔ خداتعالیٰ کے عتاب میں آئے۔
 طعنہ دینا دیکھنا کسی عزیز سے جدائی کا موجب ہے فکرو اندیشہ پائے۔
طعنہ سننا دیکھنا غم و اندوہ اور رنج و ملال پائے۔
طغیانی پر دریا دیکھنا اگر زیادہ دیکھے جس پر خوف پیدا ہو عذاب الہٰی نازل ہو قحط ووبا پڑے۔
طغیانی آتی دیکھنا اگر پانی سفید بے خوف ہو تو رحمت خدا نزول ہو خلقت آرام پائے۔
طغیانی میں بہتے دیکھنا مصیبت میں گرفتار ہو سخت لاچار ہو۔
طلاق بی بی کو دینا دیکھنا تونگر ہونے کی علامت ہے صحت کی بشارت ہے۔
طلاق شدہ سے نکاح کرنادیکھنا کسی کا مال اپنے قبضہ میں کرے عیش و عشرت کرے۔
طلاق نامہ لکھنا دیکھنا عزت و مرتبہ میں کمی واقع ہو دولت جاتی رہے۔
طلسم دیکھنا عمر دراز ہو۔ دنیا کی سیر و سیاحت کرے۔
طلسمات دیکھنا سیاح اور مشہور لوگوں میں شمار ہو، سفر دراز کرے۔
طلسمات سیکھنا دیکھنا عجائبات عالم میں نمایاں کامیابی حاصل کرے۔
طلسم کرنا یا دکھانا لوگوں کو اپنی ایجادات سے حیران کرے زبان دانی میںماہر ہو۔
طمانچہ مارنا دیکھنا نفع پہنچانے طمانچہ کھانیوالا شاد و آباد ہو رنج دور ہوں۔
طمانچہ کھانا دیکھنا جس سے طمانچہ کھائے نفع پائے خلقت میں مشہور ہو غم دور ہوں۔
طواف کعبہ کا کرنادیکھنا گناہوں سے تائب ہو بزرگان دین کی اطاعت کرے۔
طواف والدین کا کرنا دیکھنا ماں باپ کا خدمتگار ہو سعادت بزرگی پائے۔
طواف بیوی کا کرنا دیکھنا بے دین و گمراہ ہو۔ دنیاوی مال میں سرگردان ہو۔
طوالت دیکھنا مال حرام پائے بدنام و گمراہ ہو عیش و عشرت حاصل ہو۔
طوائفہ سے شادی کرنادیکھنا بے اندازہ مال و دولت پائے متمول ہو آرام و راحت پائے۔
طوائفہ کا مجرا دیکھنا لغو فحش کاموں میں حصہ لے بدنام و گمراہ ہو اگر بادشاہ یا امیر دیکھے تو عیش و عشرت میں پڑے دولت فضول اڑائے۔
طاش دیکھنا دولت مندی کی علامت ہے یا دافع مصیبت ہے۔
طہارت کرنا دیکھنا بیمار ہو تو صحت پائے غربت دور ، دولت و راحت پائے۔
طہارت کرتے دیکھنا جس کو نہاتا دیکھے شفا پائے قرضہ دور ہو۔
طبل دیکھنا جھوٹی خبر سنے یا کہے جس سے پریشانی رہے جو بجائے فائدہ کے نقصان ہو۔
طویلہ دیکھنا اگر گھوڑوں سے بھرا دیکھے تو مال و دولت بے شمار پائے۔
طویلہ خالی گندہ دیکھنا پریشانی اور غربت بڑھائے۔
طوق دیکھنا عورت دیکھے تو شوہر کی طرف سے مسرور ہو آرام راحت پائے۔
طوق گلے میں ڈالنادیکھنا مرد دیکھے تو فتح پائے یاد الہٰی میں مشغول ہو۔
طوق اتارنا دیکھنا آزاد طبع بے فکر و خوف ہو گھر سے سیلانی ہو۔
طوفان دیکھنا اہل و عیال کی فکر میں سرگردان ۔ متردد و حیران ہو۔
طوفان میں گھِر جانا دیکھنا مصیبت آئے جس سے سخت پریشان ہو۔
طوفان سے نجات پانا دیکھنا مشکل حل ہو یا مصیبت دور ہو۔
طپنچہ دیکھنا دشمن زیر ہو، زبردست پر چیرہ دستی پائے ظالم سے فائدہ اٹھائے۔بے فکر و بے غم ہو۔
طرہ لٹکتا دیکھنا سردار قوم ہو جائے یا علم کی دولت پائے ہم چشموں میں عزت پائے۔
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu