صابون بنانا ۔ خریدنا |
نیک ہو تونیکی کی ترغیب دے دولت ملے سخاوت کرے۔ |
صابون دیکھنا |
پرہیز گاری اختیار کرے۔ |
صابون دینا |
اپنا مال خوشی سے کسی کو دے یا ہدایت کرے۔ |
صابون سے بیگانے کپڑے دھونا |
چغلی غیبت اختیار کرے اگر عالم دیکھے تو ہدایت پائے۔ |
صابون سے کپڑے دھونا |
افعال بد سے توبہ کرے نیکی کی طرف مائل ہو۔ |
صابون کھانا |
دل کی صفائی ہو ، نفس کا تنقیہ کرے اگر کافر دیکھے تو مال حرام پائے۔ |
صاف بدن کرنا |
مال حلال پائے زکوٰۃ خیرات کرے گناہوں سے توبہ کرے شفایاب ہو۔ |
صالح شخص دیکھنا |
پرہیز گاری کی طرف راغب ہو نیک دیندار خدا ترس ہو۔ |
صالح شخص سے جھگڑنا‘ لڑنا |
دین میں شکن پیدا کرے ملعون و بے ایمان ہو ساتھی شیطان ہو۔ |
صالح شخص سے کچھ لینا |
مال طیب پائے آرام و راحت ملے بزرگوں کا ہم نشین ہو۔ |
صالح شخص سے گفتگو کرنا |
ہدایت پائے حقیقت سے آشنا ہو متقی اور پرہیز گار ہو۔ |
صبح صادق پر اندھیرا دیکھنا |
گمراہی پھیلے لوگ بے دین مشرک کافر ہو جائیں یا حاکم ظالم آئے۔ خوشحالی پر تنگی غالب آئے کفر و جہالت ظلمت عام ہو۔ |
صبح صادق پر سفید روشنی دیکھنا |
خیرو برکت کا موجب ہے ایسی خوشخبری پائے جس سے تاعمر راحت ہو۔ |
صبح صادق دیکھنا |
ہدایت پائے بزرگی حاصل ہو دین میںکامل ہو خوشخبری پائے۔ |
صبح صادق سے پہلے زردی دیکھنا |
ملک یا علاقہ میں بیماری پھوٹ پڑے۔ |
صبح صادق شے پہلے سرخی دیکھنا |
ملک میں قتل و غارت اور خونریزی ہو۔ |
صبح کاذب دیکھنا |
کسی آدمی صورت شیطان کو دیکھے یا کسی مکار کی عیاری میں آئے۔ |
صحبت بیوی سے کرنا |
عورت تابع فرمان ہو دلی راز ظاہر کرے مرد پر قربان ہو۔ |
صحبت چارپایوں سے کرنا |
تجارت حیوانات میں نفع پائے دشمن پر غالب آئے عورت زیر فرمان ہو۔ |
صحبت زن باکرہ سے کرنا |
حصول مقصد کی نشانی ہے مال پاکیزہ ملے باعث کامرانی ہے۔ |
صحبت زن سے زن کو کرتے دیکھنا |
عورت کے مخفی رازوں سے آگاہ ہو، فائدہ بے پناہ آئے۔ |
صحبت زن مجہول سے کرنا |
اگر اثر صحبت ظاہر دل میںہو تو فائدہ کثیر ہو ورنہ بے توقیر ہو۔ |
صحبت زن معروفہ سے کرنا |
عزت و دولت پائے صاحب توقیر ہو۔ |
صحبت مرد سے کرنا |
اگر وہ شخص اہل عزت صاحب عظمت ہو تو اس سے نفع کثیر پائے۔ |
صحبت مرد مجہول سے کرنا |
بے عزت ہو مال حرام پانے میں مصروف ہو۔ بدنام ہو۔ |
صحبت مردسے کرنا |
اگر مجہول ہو تو بدنامی دکھ ہو۔ |
صحبت معروف سے کرنا |
اس کی اولاد سے نفع پائے یا مال و دولت جائیداد ہاتھ آئے۔ |
صحرا دیکھنا |
حاکم یا بادشاہ سے فائدہ اٹھائے مسرت حاصل ہو۔ |
صحرا سبز دیکھنا |
بادشاہ مہربان ہو یا عامل باعمل سے فیض روحانی خوشحال ہو۔ |
صحرا سنسان دیکھنا |
کسی مصیبت میں گرفتار ہو بے یارومددگار ہو۔ |
صحناک دیکھنا |
مال حلال سے اوقات بسر ہو۔ مکروفریب سے بے خبر ہو۔ |
صحنک میں آٹا گوندنا |
مال زیادہ پائے خوشحال ہو۔ |
صدقہ اپنے ہاتھ سے بانٹنا |
غلام ہو تو آزادی ملے کافر ہو تو مسلمان ہو۔ |
صدقہ دینا |
غم و اندوہ سے نجات پائے قرض سے خلاصی ہو بیمار ہو تو شفا پائے۔ |
صدقہ لینا یا پانا |
گداگری اختیار کرے قلاش ہو یا فکر معاش میںسرگردان ہو۔ |
صراحی پرانی پانا |
بیوہ عورت سے شادی ہو اگر صراحی کسی کو دے تو بیوی کو اپنے سے جدا کرے۔ |
صراحی دیکھنا |
عورت نازک بدن حسینہ پائے مجامعت سے لطف اٹھائے۔ |
صراحی شراب کی پانا |
عورت خوبصورت دوشیزہ مخمور پر ادا پائے۔ |
صراحی شربت کی پانا |
مالدار سلیقہ شعار عورت پائے عیش و عشرت سے زندگی بسر ہو۔ |
صراحی صاف پانی کی پانا |
نیک پاکیزہ عورت ملے جو دکھ سکھ میں شریک ہو نعمت رحمت پائے۔ |
صراحی گم جانا یا ٹوٹنا |
عورت فوت ہو یا طلاق سے یا اغوا ہو جائے بہر حال مفارقت ہو۔ |
صراف دیکھنا |
نیک و بد پہنچاننے کی تمیز ہو ۔ قیافہ شناسی میں کامل ہو۔ |
صراف کو پرکھتے دیکھنا |
نیک و بد یا نفع نقصان سے آگاہ ہو۔ |
صرافی کرنا یا صرف بننا |
لوگوں کی خیانت غیبت میں مشغول ہو خرافات کہنے اور اپنا نقصان آپ کرنے کا باعث ہو۔ |
صفا مروہ پر چڑھنا |
اولاد کے لئے رزق حلال تلاش کرے۔ بندگی و پرہیز گاری تقویٰ پائے۔ |
صفا مروہ پر دوڑنا |
دین حاصل کرے حج نصیب ہو۔ |
صفا مروہ سے اترنا |
دینوی اور دینی مقاصد حاصل ہوں شاکر و صابر ہوعزت پائے۔ |
صفائی بازارا کی کرنا |
صاحب علم دیکھے تو اسلام کا چرچا کرے۔ راہبری و ہدایت دے اگر مجہول اور ان پڑھ کرے تو ذلیل خوار ہو۔ گداگری اختیار کرے۔ |
صفائی کرنا یا کرانا |
دین و دنیا کے کاموں میں اصلاح کرنے کی کوشش ہو نیک نام ہو۔ |
صفائی گلی کی کرنا |
راستہ صاف کرنے کے مترادف ہو کسی کام کا آغاز کرے۔ |
صفائی گھر کی کرنا |
غربت سے نجات پائے سب مصیبتوں سے آزاد ہو دل شاد ہو۔ |
صفائی مسجد کی کرنا |
گناہوں سے تائب ہو خادم اسلام ہو عزت و بزرگی پائے۔ |
صلح کرنا یا کرانا |
درازی عمر ہو ترقی رزق کا سبب ہے امن و چین پائے۔ |
صلیب بنانا |
مذہب عیسائی اختیار کرے یا عیسائیوں کی مدد کرے۔ |
صلیب توڑنا |
دین اسلام کی تقویت کا باعث ہے اپنے مذہب سے محبت رکھے |
صلیب دیکھنا |
دین میں خرابی پڑنے کا موجب ہے۔ |
صلیب گردن میں ڈالنا |
گمراہی میں پڑے بے دین و بے ایمان ہو۔ |
صمغ غربی (گوند) دیکھنا |
کسی کی زمین حاصل کرنیکی کوشش کرے۔ |
صمغ غربی سے کچھ جوڑنا |
اپنے روپے میں کسی کا روپیہ جذب کرے سٹہ بازی کرے معمہ پائے۔ |
صمغ غربی کھانا |
کسی کی جائداد پر قبضہ کرے یا کسی قلیل منافع تجارت میں حصہ لے۔ |
صندل بورہ دیکھنا |
مال بے مشقت پائے خیر و برکت ہو۔ |
صندل پانا یا خریدنا |
لوگوں میں عزت پائے تعریف و توصیف ہو۔ دولت حاصل ہو |
صندل سرخ پانا |
کسی جابر حاکم سے انعام و خلعت پائے عزت دوبالا ہو۔ |
صندل سفید پانا |
کسی معزز امیر رئیس سے انعام و اکرام پائے عزت مرتبہ بلند ہو۔ |
صندوق اپنا ٹوٹا دیکھنا |
راز فاش ہو یا غلام کنیز فوت ہو یا عورت سے مفارقت پائے۔ |
صندوق خریدنا |
غلام یا کنیز امانتدار پائے رازدار تابعدار ہو۔ |
صندوق دیکھنا |
عزت و مرتبہ پائے جس قدر بڑا دیکھے اسی قدر عزت مرتبہ بلند ہو۔ |
صندوق منقش دیکھنا |
عورت تابعدار ملے خوبصورت ہو۔ |
صنع دیکھنا |
صورت باطلہ نظر آئے یا مکروہات میں مبتلاہو فتنہ گری اختیار کرے۔ |
صنم تراش بننا |
کافروں کا ہمنوا یا عورتوں پر جان دے یعنی بدمعاش کافر ہو۔ |
صنم توڑنا |
کفر و شرک کو چور کرے اسلام پھیلائے دین کو زندہ کرے۔ |
صنم دیکھنا |
بے دین ہو کسی کافرہ عورت سے محبت کرے۔ |
صنم کی پوجاکرنا |
کافر ہو یا حق چھپائے گناہ میں مبتلا ہو یا کافر عورت پر عاشق ہو |
صنم گری کرنا |
مال حرام پائے یا عورتوں کی پرستش کرے کافر ہو۔ |
صومعہ دیکھنا |
گمراہوں کو راہ بتائے کار دین میںسر گرم ہو جائے۔ |
صیاد کو دیکھنا |
مکروہ حیلہ سے روزی پائے فکر و تدبر میں پریشانی اٹھائے ۔ |
صیقل کرتے دیکھنا |
ریاضت الہٰی میں مشغول ہو۔ گناہ سے توبہ ہو۔ |