شاخ سبز دیکھنا |
فرزند پیدا ہو یا بھائی تولد ہو۔ |
شاخیں سبز دیکھنا |
بھائیوں اور فرزندوں سے تعبیر ہے۔ اولاد یا کنبہ زیادہ ہو۔ |
شاخیں گھنی دیکھنا |
قبیلہ کے خوب پھلنے پھولنے کا باعث ہے آل اولاد کثرت سے ہو۔ |
شاخیں کٹی دیکھنا |
آل اولاد میں کمی واقع ہو یعنی فوت ہو جائے اگر خشک دیکھے تو بھی موت آئے۔ |
شاخیں مرجھائی دیکھنا |
کمزوری اور تنگدستی اور مفارقت اولاد کا باعث بنے۔ |
شادی کرنا |
جس کی شادی کرے اور دلہن یا دولہا گھر نہ لائے تو اس کی موت واقع ہو۔ |
شادی کر کے دلہن لانا |
دولت مند امیر کبیر ہو عیش و آرام پائے ۔ |
شادی عورت کی دیکھنا |
موت کی علامت ہے قضا الہٰی سے فوت ہو جائے۔ |
شامیانہ دیکھنا |
سفر اختیار کرے یا گھر والوں سے مفارقت ہو مگر دولت عزت پائے۔ |
شامیانے کے نیچے بیٹھنا |
تجارت سے نفع اٹھائے یا بادشاہ کے زیر سایہ آرام پائے۔ |
شامیانہ بلند کشادہ دیکھنا |
بادشاہ یا حاکم مہربان ہو۔ رعایا آرام پائے بادشاہ صاحب توقیر ہو۔ |
شامیانہ گرتا دیکھنا |
بادشاہ یا حاکم پر تنزل آئے اگر اپنا شامیانہ گرتا دیکھے تو موت یا ذلت آئے۔ |
شانہ (کنگی) کرتے دیکھنا |
دوست یا رفیق ہمدرد ملے عورت کنواری خدمت گار پائے۔ |
شانہ ہاتھ سے گرنا دیکھنا |
دوست یا بیوی سے مفارقت پائے۔ |
شاہین (پرندہ) دیکھنا |
مرتبہ بلند ہو عزت بزرگی پائے سرداری ہاتھ آئے۔ |
شاہین پکڑنا |
کسی بادشاہ یا حاکم وقت کا قریبی ہو عزت مرتبہ بلند ہو۔ |
شہباز دیکھنا |
قوم کا سردار ہو یا حکومت کا عہدیدار ہو عزت بزرگی پائے۔ |
شہباز کو جھپٹتا دیکھنا |
حاکم یا سردار کے غصہ میں آئے مصیبت و تکالیف اٹھائے۔ |
شہباز کو ہلاک کرنا |
غم ملے۔ اگر دشمن رکھے تو پامال ہو ذلت اٹھائے۔ |
شراب دیکھنایا پینا |
حرام مال ہضم کرے، بیفکر عیاش ہو،عاقبت خراب ہو۔ |
شراب خریدنا یا بیچنا |
فتنہ و فساد میں شامل ہو۔ بے دین بدمعاش کامل ہو۔ |
شراب نکالنا یا پینا |
لوگوں میں منافرت پھیلائے فسادی مکار عیار ہو۔ |
شراب خوش ذائقہ پینا |
منفعت اور خوشی حاصل ہو دین میںکامل ہو عمر دراز ہو۔ |
شربت تلخ پینا |
نقصان کا باعث ہے فکر و اندیشہ میں پڑے۔ |
شراب تیار کرنا |
دین و دنیا کی خوشحالی نصیب ہو پارسا پرہیز گار متقی ملنسار ہو۔ |
شاز نیا خریدنا |
کنیز باتمیز ،عورت پاکیزہ، دوست صالح سے ہمنشین ہو۔ |
شربت بیچنا |
لوگوں میںاتفاق و اتحاد ، محبت و اخوت اور یگانگت پیدا کرے۔ |
شرم کرنا یا کھانا |
ایماندار ہونیکی نشانی ہے۔ صاحب ایمان ہو۔ |
شرم گاہ دیکھنا |
اگر اپنی دیکھنا ہو تو دل کا راز فاش کرے تکلیف اٹھائے۔ |
شرم گاہ مرد کی دیکھنا |
دلی راز افشا ہو جائے پریشانی و ندامت اٹھائے۔ |
شرم گاہ عورت کی دیکھنا |
لڑکی پیدا ہو شہوت زیادہ ہو۔ |
شرم گاہ ڈھانپنا دیکھنا |
راز دل میںرکھے کسی پر ظاہر نہ ہونے دے۔ |
شرم سے شرمگاہ ملانا دیکھنا |
کسی کو اپنا راز دار بنائے یا خود کسی کا رازدار بنے۔ |
شرم گاہ برہنہ کرنا دیکھنا |
آفت یا مصیبت میں گرفتار ہو دنگا فساد ہو۔ |
شطرنج کھیلنادیکھنا |
لڑائی جھگڑے میں گرفتار ہو۔ دنگا فساد ہو۔ |
شطرنج جیتنادیکھنا |
کسی پر تہمت یا بہتان لگائے۔ |
شطرنج ہارنادیکھنا |
تہمت یا بہتان لگنے سے رسوا بدنام ہو شرمندگی حاصل ہو۔ |
شعر و شاعری کرنا |
بے ہودہ گوئی اور لغویات سے تعبیر ہے۔ |
شعر پڑھنا یا سننا |
بے محل باتیں کرے دلالت و گمراہی کا شکار ہو۔ |
شعر میں حمد سننا |
نیک ہونے کی علامت ہے سعادت و بزرگی پائے۔ |
شعلہ آتش دیکھنا |
تکلیف ، دکھ رنج کا پیش خیمہ ہے۔ |
شعلہ بدن پر پڑھنا |
مصیبت میں مبتلا ہو جس میں کوئی ساتھی و مددگار نہ ہو۔ |
شعلہ لباس پر پڑنا |
مصیبت میں مبتلا ہو، عزت و ناموس جاتا رہے، رسوا ذلیل ہو۔ |
شعلہ زمین سے اُٹھتا دیکھنا |
اہل زمین فتنہ و فساد سے ہوں رنج و بلا میں پڑے۔ |
شعلہ آسمان پر دیکھنا |
آفت اور مصیبت نازل ہونیکا موجب ہے۔ |
شعلہ آسمان سے برسنا دیکھنا |
قحط، درد، مصیبت اور بلا ووبا سے نجات حاصل ہو۔ |
شرم نہ کرنا |
بے ایمان ، بے دین، ذلیل و خوار عاقبت خراب ہو۔ |
شعلہ بجھتا دیکھنا |
درد، مصیبت اور بلا وبا سے نجات حاصل ہو۔ |
شفتا لو لذیذ کھانا |
کنیز پاکیزہ پائے جس سے آرام آسائش ہو۔ |
شفتالو بدمزہ کھانا |
بیماری پائے یا کسی تکلیف میں پھنسے۔ |
شفتالو خریدنا |
کنیز فرزند اور لونڈی و مال وغیرہ سے تعبیر ہے۔ |
شفیق دیکھنا |
موسمی غذا کی فراوانی ہو۔ آرام و آسائش پائے خوشخبری پائے۔ |
شفیق غائب ہوتا دیکھنا |
غلہ کی کمی ہو۔ تنزل پانے کا باعث ہے۔ |
شکار کرنا یا کھیلنا |
مال غنیمت ہاتھ آئے یا غیب سے مدد ملے عزت مرتبہ بلند ہو۔ |
شکار بکرے‘ گائے یا گورخر کا کرنا |
منفعت حاصل ہو غیب سے مال ملے عیش اور آرام پائے اگر گوشت کھائے تو رزق موافق بادشاہ یا امیر وزیر پائے۔ |
شکار چیتے کا کرنا |
بردبار، بہادر ہو، کمینہ خصلت دشمن پر فتح پائے۔ |
شکارریچھ کا کرنا |
بد خصلت مگر طاقتور دشمن ہو فتح پائے یا موذی مرض سے نجات پائے۔ |
شکار لومڑی کا کرنا |
مکار عورت پر قابو پائے یا عیار آدمی کی چالوں کو سمجھے۔ |
شکار سور کا کرنا |
حرام مال پائے ، بدنام بد کردار، بے حیا ، بے ایمان ہو۔ |
شکار بھیڑئیے کا کرنا |
کہنہ مشق ٹھگ پر قابو پائے کسی دھوکا باز فقیر یا عالم سے بچے۔ |
شکار جال سے پکڑنا |
مکرو فریب سے لوگوں کو دھوکا دے اور دولت حاصل کرے۔ |
شکار گڑھے سے پکڑنا |
نقصان اٹھائے یا دفینہ مال پائے مگر بدنام ہو۔ |
شکر خریدنا |
باعث نقصان ہے فکر اندیشہ میں پڑے۔ |
شکر فروخت کرنا |
اتفاق یگانگت پیدا ہو۔ نیک کاموں میں حصہ لے۔ |
شکر کھانا |
روزی حلال پائے فرزند و عزیز سے محبت زیادہ کرے۔ |
شکر اللہ کاکرنا |
دین و دنیا کی بھلائی پائے آخرت نیک ہو بزرگی ملے۔ |
شکرانہ ادا کرنا |
سعادت دارین حاصل ہو اور دین کی ترقی کا سبب ہے دلی مراد پوری ہو۔ |
شکریہ ادا کرنا |
دینوی منفعت حاصل ہو اور دین کی ترقی کا سبب ہے۔ |
شکرا(پرندہ)دیکھنا |
مکار ظالم شخص سے تعبیر ہے۔ |
شکرا پالنا یا پکڑنا |
عیار ظالم شخص سے تعبیر ہے۔ فریب دھوکہ سے روپیہ حاصل کرے۔ |
شکرا سے شکار کھیلنا |
مکاری سے روپیہ کمائے جوئے باز ہو تماش بینی میں مصروف رہے۔ |
شکر قندی دیکھنا |
نعمت حاصل ہو راحت و آرام پائے۔ |
شکر قندی زمین سے نکالنا |
دفینہ مال حاصل کرے۔ خوشی و عیش و عشرت حاصل ہو۔ |
شکر قندی خریدنا |
اولاد زیادہ ہو فرزند پیدا ہو کاروبار میں برکت ہو۔ |
شکر قندی کھانا |
مال طیب رزق حلال پائے اگر کچی کھائے تو مصیبت یاد آئے۔ |
شکنجہ دیکھنا |
مصیبت یا بیماری آئے۔ |
شکنجہ میں خود کو دیکھنا |
مصیبت میں گرفتار ہو یا کوئی سخت بیماری آئے رنج و غم پائے۔ |
شکنجہ میں تکلیف نہ پانا |
عزت و بزرگی پائے مگر مصروفیات زیادہ ہو۔ |
شگوفہ دیکھنا |
خوشخبری پائے سکون دل ہو۔ فرزند کی بشارت ہو۔ |
شگوفہ سونگھنا |
مشہور عالم ہو نیک نام ہو دل کی مراد پوری ہو۔ |
شگوفہ ٹوٹتا دیکھنا |
فرزند یا بھائی سے غم پائے مایوسی کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے۔ |
شلغم کھانا یا دیکھنا |
غم و اندوہ سے تعبیر ہے اگر کھیت دیکھے تو قدرے خوشی حاصل ہو۔ |
شلغم پختہ یا معہ نان کھانا |
روزی میں ترقی ہو اگر شلغم کا سالن روکھا کھائے تو رنج والم سے چور ہو۔ |
شلغم پھینکنا |
دکھ درد اور غم اندیشہ سے نجات پائے۔ |
شلوار پہننا یا خریدنا |
اگر نئی پہنے تو باکرہ لڑکی سے شادی کرے اگر عورت دیکھے تو کنوارہ شوہر ملے۔ |
شلوار دھلی ہوئی پہننا |
بیوہ، عورت ملے یا رنڈوے مرد سے شادی ہو۔ |
شمار کرنا(گننا) |
محنت و مشقت میں گرفتار ہو۔ دنیاوی زندگی سے بیزار ہو۔ |
شمارے دیکھنا |
اگر کم دیکھے تو عمر چند روز سمجھے اگر زیادہ دیکھے تو عمر دراز یا مشقت پائے۔ |
شمشیر دیکھنا |
عورت یا فرزند پانے سے مراد ہے۔ |
شمشیر کمر میں دیکھنا |
عورت خوبصورت پائے یا حکومت بادشاہت ملے عالی قدر ہو۔ |
شمشیر ننگی ہاتھ میں دیکھنا |
دبدبہ رعب جلالیت میں یکتا ہو بہادر شاہسوار ہو دشمن ناپید ہو۔ |
شمشیر حمائل سے گرنا |
حکومت ولایت یا عہدہ سے معزول ہو۔ عورت یا فرزند کی موت ہو۔ |
شمع دیکھنا |
سردار قبیلہ ہو یا لشکر میں ممتاز عہدہ پائے یا عالم عابد ذی قدر ہو۔ |
شمع گھر میں دیکھنا |
عورت خوبصورت پاکیزہ ملے جس سے گھر آباد ہو۔ دلشاد ہو۔ |
شمع روشن دیکھنا |
مال و دولت کثرت سے پائے، عیش و عشرت حاصل ہو۔ |
شمع ٹمٹماتی دیکھنا |
مال و دولت میںکمی آئے بے عزت ہو اگر بجھتی دیکھے تو گھر ویران ہو۔ |
شمعدان دیکھنا |
بیماری سے صحت ہو ہمخوایہ سے فرحت ہو۔ |
شمعدان بھدا دیکھنا |
عورت سے تکلیف پائے ، بے چینی ہو۔ |
شمعدان خوشنما دیکھنا |
کنیز خوبصورت ملے یا بیوی سے راحت پائے لڑکا یا لڑکی پیدا ہو۔ |
شملہ دستار کا رکھنا |
نام و نمود پیدا کرے لوگوں میں عزت ہو مگر بعد میں بدنام ہو۔ |
شملہ پورا دستار کا دیکھنا |
عزت و بزرگی پائے مگر مغرور ہو اگر پگڑی بے شملہ باندھے تو بزرگ دین ہوعزت مرتبہ حشمت توقیر پائے۔ |
شنگرف دیکھنا |
غم و اندوہ پائے مصیبت پائے تکلیف اٹھائے۔ |
شنگرف کھانا |
کسی آفت ناگہانی کا شکار ہو یا سخت بیمار ہو۔ |
شنگر ف پھینکنا |
رنج و غم سے نجات پائے آفات و بلا سے نجات ملے۔ |
شوربا گوشت کا کھانا |
نیک بختی کی دلیل ہے نعمت پائے آسودہ حال ہو۔ |
شوربا کھانا یا پینا |
دولت کو عیش و عشرت میں استعمال کرے غریب ہو تو مالدار ہو جائے۔ |
شوربا گاڑھا پینا |
تکلیف و رنج اٹھائے اور اگر شوربا بغیر گوشت کے کھائے تو رنج اٹھائے۔ |
شہر بارونق پر شور دیکھنا |
دنیا کے دھندوں میں پڑے دین سے گمراہ ہو۔ |
شہر بے رونق دیکھنا |
قحط سالی،ویرانی،بردباری اور آفات وبلائیں نازل ہوں۔ |
شہر پر امن بارونق دیکھنا |
دین و دنیا کی صلاحیت حاصل ہو اور دعا وسلام زیادہ ہو۔ |
شہادت پانا |
دنیاوی غم و اندوہ سے نجات پائے سعادت دارین ملے۔ |
شہادت نیک کی ہونا |
بزرگی و عظمت پائے صالحین میں شامل ہو۔ |
شہادت بلکار ہوتا دیکھنا |
گناہ سے توبہ کرے نیک ہو پرہیز گاری اختیار کرے۔ |
شہادت مشرک ہوتا دیکھنا |
شرک سے توبہ کرے وحدانیت پر قائم ہو۔ آخرت نیک ہو۔ |
شرک کرنا‘ شرکت کرنا |
مددگار ہمدرد غمخوار ہو اگر خدا کے ساتھ شرک کرے توگمراہ ہو۔ |
شریک ہونا |
ہمدرد قوم ہو۔ مساکین و یتامیٰ کی دلجوئی کرے۔ |
شہد کھانا یا پینا |
نیک بختی کی علامت ہے۔ بیماری سے شفا پائے بزرگی حاصل ہو۔ |
شہد خریدنا |
نعمت دارین حاصل ہو۔ سعادت بزرگی پائے۔ |
شہد بیچنا یا بانٹنا |
لوگوں کا ہمدرد و غم خوار ہو ہدایت راہبری اختیار کرے۔ |
شہد کی مکھی دیکھنا |
ترقی رزق ہو، محنتی عورت سے تعبیر ہے۔ |
شہد کی مکھیاں پکڑنا |
مال حلال پائے محنت پر دل لگائے۔ |
شہد کی مکھیاں جمع کرنا |
مال طیب حاصل ہو۔ آسانی سے دولت پائے۔ |
شہد کی مکھی کاٹتی دیکھنا |
محنت و مشقت سے دولت کمائے کفایت شعار ہو۔ |
شیر دیکھنا |
طاقت ور دشمن سے واسطہ پڑے۔ |
شیر حملہ آور دیکھنا |
دشمن سے خوف پیدا ہو ، دکھ درد اندیشہ ہویدا ہو۔ |
شیر کو ہلاک کرنا |
دشمن سے بیخوف ہو، بیفکری پائے راحت حاصل ہو۔ |
شیر کا شکار کرنا |
عزت و سرداری پائے عہدہ ممتاز ملے۔ |
شیر پر سواری کرنا |
بہادر شاہ زور ہو، لشکر کا سردار مقرر ہو دیندار دیکھے تو کمال بزرگی پائے۔ |
شیر تابع دیکھنا |
عقلمند دانا بزرگ قوم ہو عزت شہرت پائے نامور ہو۔ |
شیر(دودھ) دیکھ یا پینا |
بزرگی پائے راحت ملے۔ |
شیرہ انگورکا نچوڑنا |
کاروبار میں نفع ہو۔ حاکم کا قریبی ہو۔ |
شیرہ خوش ذائقہ پینا |
محنت تردد، مشقت مال غیب سے پائے راحت و آرام حاصل ہو۔ |
شیرہ ترش پینا |
محنت تردد، مشقت زیادہ کرے دولت کم ملے۔ |
شیشہ یا بوتل پانا |
عورت اور خادم کنیز سے مشابہت ہے۔ |
شیشہ روغن سے بھرا دیکھنا |
مالدار عورت سے شادی کرے مگر مجامعت سے گھبرائے۔ |
شیشہ یا بوتل ٹوٹنا |
بیوی فوت ہو پریشانی اٹھائے۔ |
شق ہوتا آسمان دیکھنا |
مینہ رحمت کا برسے ارزانی ہو۔ |
شیشہ خالی خریدنا |
مفلس عورت سے شادی کرے مجامعت سے گھبرائے۔ |
شہاب دیکھنا |
منافق ہو۔ بدظن ہو غصہ پر ور ہو۔ |
شیر کا گوشت کھانا |
دولت شاہی حاصل ہو اور ستخوان اور پشم کی بھی یہی تاثیر ہے۔ |
شیطان پر فریفتہ ہونا |
مال و دولت سے تباہی ہو، عورت سے بد خواہی ہو۔ |
شیطان کو مقہور کرنا |
دشمن پر فتح یابی کی نشانی ہے۔ باعث کامرانی ہے۔ |
شیشہ(آئنیہ )دیکھنا |
بیماری سے شفا پائے فرحت و راحت ملے۔ |
شتر مرغ دیکھنا |
نفس کے پھندے میں گرفتار ہو حرص و ہوا میں پھنسے۔ |
شترمرغ پکڑنا |
نفس یا شہوت پر قابو پائے، دیندار ہو۔ |
شتر(اونٹ) دیکھنا |
اگر بلبلاتا دیکھے تو مصیبت آئے اگر آرام میں دیکھے تو دولت پائے۔ |
شتر بائولاشہر آتا دیکھنا |
اگر شور مچاتا آئے تو شہر میں بلا وبا پھیلے لوگوں کی ہلاکت ہو۔ |
شراب پی کے مست ہونا |
مالدار ہو یا قوم کا سردار ہو۔ منفعت بے شمار ہو۔ |
شبیہ (فوٹو)دیکھنا |
ایسے شخص کی خواہش ہو جس کے ملنے میں شبہ ہو دوست پائے۔ |
شملہ پرند سر پر دیکھنا |
اگر بے کار ہو تو نوکر ہوافسر ہو مالک ہو سینہ سپر ہو۔ |
شیطان سے لڑنا |
برے کاموں سے بچے فسادی مکار لوگوں سے پرہیز کرے۔ |
شیطان دیکھنا |
دین میں خرابی پیدا ہو۔ شیطان خصلت آدمی کے جال میں پھنسے |
شیر سے بھاگنا |
مقصد تدبیر سے حاصل ہو۔ راحت شامل ہو۔ |