زبان کوتاہ دیکھنا جھوٹ اور کم گفتاری کا موجب ہو سازشی دھوکہ باز ہو۔
زبر جد دیکھنا(قیمتی پتھر) خیرو برکت کا باعث ہے۔ جاہ جلال عالی منصب ہو جائے۔
زبرجد پانا یا ملنا باوقار سردار ہو۔ عزت دولت بزرگی پائے عالی منصب ہو جائے۔
زبور شریف پڑھنا نیک کام کرے کاروبار میں ترقی ہو۔ مگر فائدہ کم اٹھائے۔
زبر جد ضائع کرنا بے عزت ہو مال و دولت تباہ و برباد کرے یا عہدہ سے معزول ہو۔
زبور پاک سننا یا لکھنا دین کے کاموں میں ترقی ہو دیندار ہو پرہیز گار ہو۔
زخم دیکھنا رنج و غم اور تکلیف اٹھائے اگر پیپ دیکھے تو مال حرام پائے۔
رخم بھرتا دیکھنا غم و اندیشہ سے نجات پائے تکلیف دور ہو۔
زخم کرنا یا پہنچانا سچی بات پر قائم ہو۔ سچ گو حق پرست بہادر ہو۔
زخم سے خون بہنا صادق القول راستباز ہو اگر زخم سے خون نہ نکلے تو جھوٹ بولے۔
زخم ہونا حق پرست راست گو ہو دکھ سے نجات پائے۔
زخم لمبا دیکھنا مال و دولت ملے غم و اندوہ کا باعث ہے۔
زرد آلو دیکھنا زرد آلو درہم و دینار سے تعبیر ہے کاروبار میں ترقی ہو۔
زردآلو کھانا مال و دولت پائے آرام و راحت پائے۔
زرد آلو خوش ذائقہ کھانا کثرت سے دولت پائے خوشحال اور راحت مسرت حاصل ہو۔
زرد آلو بدمزہ کھانا غم و اندوہ میں مبتلا ہو تکلیف پائے۔
زرد آلو بے موسم کھانا بیماری میں مبتلا ہو پریشان حال ہو۔
زرد رنگ دیکھنا بیماری کی علامت ہے حزن و ملال اٹھائے۔
زرد رنگ کا کپڑا پہننا سخت بیمار ہو موت کی انتظار ہو افلاس سے خوار ہو۔
زرد پھول دیکھنا اولاد میں بیماری پڑے اگر پھول مر جھایا دیکھے تو موت آئے۔
زرد لباس اتار بیمار ہو تو شفا پائے قید سے رہائی ہو تکلیف سے راحت ہو۔
زراعت کرنا یا کرانا اطمینان اور فارغ البالی کا باعث ہے۔
زراعت کو پانی دینا رزق بے اندازہ پائے۔ سردار یا بادشاہ کی دولت ہاتھ آئے۔
زراعت کاٹنا بیماری اور غم و اندوہ سے نجات پائے فائدہ حاصل ہو۔
زرشک (دوا)دیکھنا رنج و غم اور دنگا فساد میں مبتلاہو۔
زرشک جمع کرنا کسی بخیل سے جھگڑا ہوجائے رنج اٹھائے۔
زرشک استعمال کرنا دشمن سے مغلوب ہو مصیبت میں گرفتار ہو۔
زرہ پہننا دشمن پر غالب آئے کامیابی ہو۔ عزم و استقلال سے صحت یاب ہو۔
زرہ تیار کرنا بنانا بہادر، دانا، دولتمند، ذی وقار ہو قوم کا سردار ہو۔
زرہ اتارنا ناکامی کا باعث ہے پست ہمت بزدل مزاج ہو۔
زرہ توڑنا رحمدل، عادل ، غریب پرور ہو، مگر خود بھی غریب ہو۔
زعفران دیکھنا خدا تعالیٰ کی حمد و ثنا کرے دولت نصیب ہو۔
زعفران سے لکھنا جج یا مجسٹریٹ ہو۔قاضی وقت کا ممتاز عہدہ پائے۔
زعفران کا پلائو کھانا خوشی حاصل ہو۔ دارین کی دولت نصیب ہو آرام پائے۔
زعفران خریدنا عابد و زاہد و بزرگی حاصل ہو عزت ونعمت راحت پائے۔
زعفران انعام پانا عابد عورت سے شادی ہو دین و دنیا کی آبادی ہو۔
زکام ہونا رنجیدہ و پر ملال ہو۔ مگر بعد میں خوشحال ہو۔
زکام سخت ہونا مصیبت میں گرفتار ہوسوچ بچار میں عاجز ہو۔
زکوۃ دینا  آرام و راحت ، دولت، بزرگی پائے۔
زکوۃ مجہول سے لینا تکلیف اور رنج میں مبتلا ہو۔
زلف دیکھنا کسی پر عاشق ہو اور فکر و الم میں مبتلا ہو محبت میں گرفتار ہو۔
زلف خمدار دیکھنا عشق و محبت میں گرفتار ہو محبوب پر جانثار ہو۔
زلف بزرگ آدمی کی دیکھنا گناہوں سے توبہ کرے نیک دیندار ہو۔
زلزلہ یا پھونچال آنا اگر ساری دنیا پر دیکھے تو لوگ آسودہ حال ہوں اسلام کا چرچا ہو۔
زلزلہ گھر پر دیکھنا اہل خانہ مصیبت میں گرفتار ہوں گناہوں سے توبہ کرے۔
زلزلہ شدید دیکھنا اگر مکان گرتے دیکھے تو لوگ مصیبت میں گرفتار ہوں وبا پھیلے۔
زمرد دیکھنا(قیمتی پتھر) فرزند پیدا ہو یا بھائی کو ہم خیال پائے دولت اور نعمت حاصل ہو۔
زمرد پانا یا ملنا فرزندخوش جمال پیدا ہو یا مالدار عورت ملے آرام و راحت پائے۔
زمرد ٹوپی میں لگانا بادشاہ مقرر ہو یا وزیراعظم مقرر ہو اگر پگڑی میں رکھے تو شہنشاہ ہو۔
زمرد کو بیچنا عہدہ سے برطرف ہو یا بے روزگار ہو۔
زمرد کو چھپانا فرزند خوش بخت پید ا ہو جوان ہو کر بادشاہ بنے یا سردار قوم ہو
زمزم پینا یا پانا بیماری سے شفاء پائے دین کا خادم اور مددگار ہو۔
زنبور دیکھنا کمینہ خصلت آدمی سے واسطہ پڑے سخت مزاج تند خو ہو۔
زنبیل (جھولی)دیکھنا مال و نعمت پائے عورت پاکیزہ ہاتھ آئے۔
زنبیل پھیلانا مال کثرت سے پیدا کرے مگر بے عزت ہو۔
زنبیل میں کچھ پانا عورت خوبصورت پاکیزہ با تمیز پائے مال و نعمت پائے۔
زکوۃ لینا مسائل کی علامت۔
زنبیل خالی دیکھنا پریشانی کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے ذلت اٹھائے۔
زنجیر ہاتھ میں لینا چور جنے گناہ میں مبتلا ہو ظالم بد کردار خوار ہو۔
زنجیر دروازہ کی دیکھنا کوئی دربان یا خدمتگار یا لونڈی فرمانبردار پائے۔
زنجیر گھر میں دیکھنا عورت بد خصال سے پریشان ہو۔ کج بختی سے حیران ہو۔
زنجیر گردن میں دیکھنا گناہوں سے توبہ کرے نیک ہو کسی کا غلام بنے یا خادم ہو۔
زنجیر پائوں میں دیکھنا گناہوں کا مرتکب ہو چور ، رہزن یا زانی ہو۔
زنا کرنا مجہول عورت سے مصیبت میں پھنسے لوگوں میں ذلیل و خوار ہو۔
زنا کرنا شہزادی سے عہدہ پائے عزت و مرتبہ بلند ہو شاد کام خوش انجام ہو۔
زنا رانی کوکرتے دیکھنا اگر رعایا سے زنا کرے تو سخاوت کمال کرے کوئی کنواں یا نہر یا سرائے تعمیر کرائے جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں۔
زنا بادشاہ کو کرتے دیکھنا ظالم حاکم مقرر ہو۔ اگر بادشاہ خود خواب دیکھے تو سخاوت کرے۔
زانی یا زانیہ کودیکھنا مال حرام پائے بے عزت و بے آبرو بدنام بد انجام ہو۔
زمین مسطح دیکھنا دولت و نعمت ملے مگر جمع نہ کرے اگر زمین میں دفن کرے آفت آئے۔
زمین ہموار کرنا عالی ہمت ہوکار دنیا بخوبی انجام ہو۔ دیندار پرہیزگار ہو۔
زمین کھود کر مٹی کھانا مکروہ فریب سے مال پائے مگر تکلیف اٹھائے۔
زمین میں اپنے تئیں گاڑنا جلا وطن ہو یا موت آئے یا تکلیف جسمانی اٹھائے۔
زمین کھود کر پانی نکالنا مال حلال پائے مگر مشقت اٹھائے۔
زمین کا کرہ دیکھنا عتاب شاہی میں گرفتار ہو یا اسقاط حمل ہو رنج اٹھائے۔
زنار دیکھنا تولد فرزند ہو یا دوست سے فائدہ ہو اگر مسلمان خواب دیکھے تو گمراہ ہو۔
زندہ کو مردہ دیکھنا زیادتی حیاۃ و دفع آفات ہو ۔ مریض صحت پائے۔
زندہ قبر میں رکھنا کچھ سختی و بلا درپیش آئے مگر انجام بخیر ہو۔
زہرہ دیکھنا عورت خوبصورت ملے یا بادشاہ سے عزت و دولت ملے۔
زندان دیکھنا مصیبت درپیش ہو۔ غم و اندیشہ میں مبتلا ہو۔
زندان میں قید دیکھنا کسی آفت میں گرفتار ہو۔ سخت حیران و لاچار ہو۔
زندان بنتا دیکھنا کسی سازش میں آئے آفت پائے رنج و غم اٹھائے۔
زندان شکستہ دیکھنا مصیبتوں سے نجات پائے رنج و غم کا فور ہو۔
زندان آتش دیکھنا کسی عیار کے پنجہ میں آئے یا مکار عورت کا شکار ہو۔
زنگار یا رنگ دیکھنا مال حرام سے تعبیر ہے۔
زنگار اتارنا مال حرام پائے یا دولت کو حرام کاموں پر تصرف کرے۔
زنگار سے ہاتھ رنگنا مال حرام اکٹھا کرے اور رشوت خور اور سود خور ہو۔
زہر دیکھنا غم و اندوہ و ہلاکت سے تعبیر ہے۔
زہرکھانا زندگی سے بیزار ہو۔ رنج میں مبتلا ہو مصیبت مول لے۔
زہرہ کھا کر قے کرنا دولت و نعمت پائے مصیبت سے آزاد ہو۔
زیتون کا درخت دیکھنا عورت تند خو بد مزاج ملے غم و اندیشہ میں مبتلا ہو۔
زیتون کا پھل دیکھنا دولت پائے فرزند نیک خصال پائے دیندار ہو۔
زیتون کا تیل لگانا عورت مالدار سے شادی ہو مجامعت سے لطف اٹھائے۔
زیتون کا روغن کھانا بہادر متقی پرہیز گار ہو۔ دولت پائے شہسوار ہو۔
زیرہ دیکھنا یا پانا دین و دنیا میں منفعت ہو۔
زیرہ خوشبودار لینا کام سے زیادہ نفع حاصل ہو عزت پائے ہر دلعزیز ہو۔
زیرہ بے خوشبو لینا مشقت زیادہ اٹھائے مگر آمدن کم ہو۔
زیرہ طعام میں ڈالنا دولت پر دولت اکٹھی کرے عیش و آرام پائے۔
زین دیکھنا عورت یا کنیز سے تعبیر ہے موجب عزت و توقیر ہے۔
زین سنہری دیکھنا عورت باشعور حسینہ پائے دولت، نعمت ، عزت پائے۔
زین منقش دیکھنا عورت با سلیقہ پائے جس سے گھر کی زینت ہو۔
زین سادہ دیکھنا عورت دیہاتی سے شادی کرے دکھ سکھ میں شامل حال رہے۔
زین ٹوٹی دیکھنا عورت مطلقہ یا بیوہ سے شادی ہو۔
زینت کرنا دھوکہ باز مکار ہو، عیاری سے دولت حاصل ہو۔
زینت کرتا دیکھنا دھوکہ کھائے کسی عیار کی مکاری میں آئے۔
زینہ دیکھنا منزل مقصود پر پہنچے۔
زینہ پر چڑھنا عزت مرتبہ بلند ہو مقاصد دلی پورے ہوں دولت بزرگی پائے۔
زینہ سے اترنا مقصد میں ناکامی ہو باعث پریشانی ہو۔
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu