راہ سیدھا دیکھنا |
دین میں طریقت پائے آخرت نیک ہو۔ صوم و صلوۃ کا پابند ہو۔ |
راہ ٹیڑھا دیکھنا |
نتیجہ بد ہو۔ رنج و ملال بے حد گمراہ ہو۔ |
راہ میںغبار دیکھنا |
مقصد حاصل ہو سفر درپیش ہو۔ ملال کم و بیش ہو۔ |
راہ تنگ و تاریک دیکھنا |
اندیشہ خشومت میںچور ہو بیماری سے رنجو ہو مصیبت و رنج ہو۔ |
راہ فراخ دیکھنا |
راحت و آرام پائے حصول بزرگی ہو۔ دولتمند پرہیز گار بیفکر ہو۔ |
ریت اڑتے دیکھنا |
افلاس و تنگی میں گرفتار ہو فاقہ مست ہو مصیبت پائے۔ |
ریت اڑانا |
دولت جمع کرے مگر بدنام و بے آبرو ہو۔ |
ریت چھاننا |
اگر ریت سے کچھ حاصل ہوتو نفع کثیر پائے مگر مشقت اٹھائے۔ |
رانگا دیکھنا |
سلاطین و امرا سے نفع پائے تکلیف میں راحت ہاتھ آئے۔ |
رباط دیکھنا |
دنیا میں نامور ہو۔ گزرے زندگی آرام سے۔ |
رات تاریک دیکھنا |
غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ مصیبت میں گرفتار ہو۔ |
رات روشن دیکھنا |
اگر چاندنی دیکھے تو عیش و عشرت پائے مالدار ہو ذی وقار ہو۔ |
رات تاریک میں چلنا |
اگر راستہ پر چلے تو ایمان کامل ہو ، سرخروئی پائے بزرگی حاصل ہو۔ |
رات تاریک میں بھٹکنا |
دین میںکمزوری کا باعث ہو اسلام سے بیگانگت کا باعث ہے۔ |
رات روشن میں چلنا |
اسلام سے پیار ، نماز ، روزہ، حج، زکوٰۃ ادا کرے عزت بزرگی پائے۔ |
رات روشن میں بھٹکنا |
دیدہ دانستہ اسلام سے نفرت کرے بیدین و گمراہ ہو۔ |
راجہ دیکھنا |
عزت و بزرگی پائے نعمت ہاتھ آئے راحت ہو۔ |
راجہ خندہ رو دیکھنا |
رعایا خوشحال ہو آرام پائے آسائش ہو جائے۔ |
راجہ کو کچھ بانٹتا دیکھنا |
سلطنت کی طرف سے پبلک آرام پائے ترقی ، رزق، راحت فروخت ہو |
رانی دیکھنا |
نعمت و انعام پائے عہدہ ممتاز ملے عزت و دولت و ثروت راحت پائے۔ |
رانی سے کچھ لینا |
کمال عروج پائے وزیر یا امیر ملک ہو۔ عزت و انعام حاصل کرے۔ |
رانی کو آراستہ دیکھنا |
عورت خوبصورت باوقار دولتمند سے شادی کرے آرام پائے۔ |
رانی کو خستہ حال دیکھنا |
غربت و فلاکت میں گرفتار ہو۔ مصیبت کا شکار ہو۔ |
رانی کو روتے دیکھنا |
اگر آنسو کے ساتھ روتا دیکھے تو دین و دنیا کی نعمتیں پائے۔ کمال اور بے زوال دولت عزت آرام و راحت پائے ، زندگی بہترین گزرے۔ |
رانی کو زور سے ہنستے دیکھنا |
اگر قہقہہ سے لوٹ پوٹ ہوتی دیکھے تو عزت غریب ذلیل و خوار ہو۔ |
راستہ دیکھنا |
دیندار ہو، شرافت نجات یا آرام و راحت حاصل ہو۔ |
راستہ ٹیڑھا دیکھنا |
بے دین و گمراہ ہو۔ عاقبت فناہ ہو۔ |
راکھ دینا دیکھنا |
مال ضائع ہو بے فائدہ علم بیہود کام ریاکاری اختیار کرے۔ |
راکھ باہر پھینکنا |
ذلالت اٹھائے بے عزت ہو فلاکت سے تنگ ہو۔ |
راکھ اکٹھی کرنا |
مکروہ فریب دغا بازی ریاکاری اختیار کرے۔ |
ران داہنی دیکھنا |
اگر مضبوط دیکھے تو اپنے خویش و اقر با سے مسرت حاصل ہو۔ |
ران داہنی کمزور دیکھنا |
اپنے قبیلے کو بے اتفاق اور منتشر دیکھے رنج اٹھائے۔ |
ران داہنی ٹوٹی دیکھنا |
اپنے قبیلہ سے مفارقت ہو جدائی پائے۔ |
ران بائیں مضبوط دیکھنا |
بیوی کے متعلقین سے امداد پائے۔ |
ران بائیں کمزور دیکھنا |
عورت کے قبیلہ کو منتشر پائے اگر ٹوٹی دیکھے تو ملاپ بند ہو۔ |
رائی دیکھنا |
غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ |
رائی استعمال کرنا |
نقصان ہونے کا موجب ہے پریشانی اٹھائے۔ |
رائی کھانا |
بیمار ہو مصیبت و بلا میں مبتلا ہو۔ |
رحل دیکھنا یا خریدنا |
دین ترقی حاصل ہو، نیک کردار ہو، نیک گفتار ہو۔ |
رحل بنانا |
لوگوں کو دین کی طرف بلائے رہبر و عابد ہو۔ |
رحل بیچنا |
بے عمل رہبر یا مولوی ریاکار ہو۔ |
رحل توڑنا |
بے دین و گمراہی کا موجب ہے۔ |
رخسار دیکھنا |
عورت خوبصورت پائے۔ مجامعت سے راحت پائے۔ |
رخسار سرخ دیکھنا |
خوش خبری پائے۔ عورت دولت عزت راحت فرحت پائے۔ |
رس میٹھا پینا |
مال و نعمت حاصل ہو۔ باعث فرحت ہو فرزند پیدا ہو۔ |
رس پھیکا یا ترش پینا |
مال میں نقصان ہو حیران و سرگردان ہو۔ |
رس پھلوں کا پینا |
دولت پیدا کرے آرام سے اوقات بسر ہو۔ |
رسی دیکھنا |
عہدہ پیمان سے تعبیر ہے وعدہ وفا کرنے کا باعث ہے۔ |
رسی مضبوط خریدنا |
کسی سے عہدہ پیمان کرے جس پر ثابت قدم رہے عزت ملے۔ |
رسی کچی بٹنا یا خریدنا |
بے وفا بد عہد ہونیکا موجب ہے بدنام ذلیل ہو۔ |
رسی جلتی دیکھنا |
عزت و مرتبہ بلند ہودل خورسند ہو۔ |
رسی ہاتھ سے گرنا |
بے عزت ہونے کا باعث ہے ذلالت اٹھائے۔ |
رسہ دیکھنا |
عہدہ پیمان پورا کرے دیندار امانتدار ہو دلی مراد برآئے۔ |
رسوت کا پودا |
کمینہ خصلت خادمہ پائے رنج و اندیشہ ہو۔ |
رسوت گھر لانا |
ذلیل و خوار ہو مال حرام سے آزار پائے۔ |
رسوت گھر سے نکالنا |
مصیبت سے آزاد ہو۔ بامراد ہو دل شاد ہو۔ |
رشوت لینا |
مال ناجائز قبضہ میں کرے ظالم اور بدنام ہو پشیمان ہو۔ |
رشوت دینا |
حرام اشیا ء کی تجارت کرے مثلاً شراب افیون بھنگ چرس وغیرہ۔ |
رضوان جنت دیکھنا |
رنج و غم سے نجات پائے عیش و آرام کی زندگی بسر کرے۔ |
رعد فرشتہ کی آواز سننا |
بیمار ہو شفا پائے مصیبت و مشکلات سے نجات پائے۔ |
رعد کی کڑک سننا |
گناہ سے توبہ کرے یا موت کا پیغام پائے۔ |
رفو کرنا |
عزیز و اقارب سے جھگڑا یا لڑائی ہو جائے۔ |
رفو کپڑا کرنا |
قبیلہ سے عداوت ہو ۔ باعث شقاوت ہو۔ |
رفو سلوار تہ بند کرنا |
عورت سے جھگڑاہو۔ |
رفو ٹوپی پگڑی کرنا |
بے عزت و بدنام ہو۔ پشیمان و بد زبان ہو۔ |
رکابی دیکھنا |
نعمت پائے میزبانی اختیار کرے۔ |
رکابی میں آگ دیکھنا |
گھر کی خادمہ عیار و مکار پائے جس سے تکلیف اٹھائے۔ |
رکابی ہاتھ میں دیکھنا |
خادم ساقی کنیز اور نعمت عزت حاصل ہونے کا موجب ہے۔ |
رگ چیرنا |
غم و اندوہ میں مبتلا ہو تکلیف اٹھائے یا پریشان رہے۔ |
رنج آنا رگ پھٹتی دیکھنا |
خوشی حاصل ہونے کی دلیل ہے اپنے خویش و اقارب میں موت واقع ہو جائے۔ |
رنجیدہ خاطر ہونا |
خوشخبری پائے عزت و آرام ملے۔ |
رنگ سبز کا کپڑا پہننا |
مرد پہنے تو عزت و بزرگی پائے۔ عورت پہنے تو موت آئے۔ |
رنگ سرخ کا کپڑاپہننا |
مرد پہنے تو رنجیدہ و پر ملال ہو عورت پہنے تو خوشی حاصل ہو۔ |
رنگ زرد کا کپڑا پہننا |
مرد پہنے تو بیمار ہو فلاکت پائے عورت پہنے تو پشیمان ہو پھر آرام پائے۔ |
رنگ سیاہ کا کپڑا پہننا |
مرد عورت دونوں کے لیے مصیبت رنج و بیماری کا باعث ہے۔ |
رنگ خاکی کا کپڑا پہننا |
مرد پہنے تو عزت و دولت پائے عورت پہنے تو ذلیل و خوار ہو آوارہ ہو۔ |
رنگ نیلا کا کپڑا پہننا |
مرد پہنے تو فلاکت پائے عورت پہنے تو عزت و دولت سے سرفراز ہو۔ |
روئی دیکھنا |
تنگی رزق ہو فلاکت پائے یا مصیبت اٹھائے۔ |
روئی بیلنا |
دولت و نعمت پائے مگر مشقت اٹھائے۔ |
روئی دھننا |
رزق پائے مگر بے عزت و حقیر ہو۔ |
روانی یا (رو) |
رو یا سیل بڑے دشمن اور ظالم بادشاہ سے تعبیر ہے۔ |
روانی میں پھنسنا |
مشکلات میں پھنسے یا مظالم میں سخت گرفتار ہو فتنہ کا شکار ہو۔ |
رو سے بچنا |
دشمن سے محفوظ رہے سلامتی پائے سختی دور ہو غم کا فور ہو۔ |
رو میں بہنا |
سخت دشمن ظالم بادشاہ سے واسطہ پڑے غیبی فتنہ میں پڑے۔ |
روٹی کھانی |
دولت و نعمت پائے عیش و عشرت میں رہے۔ |
روٹی پکانا یا کھانا |
خیر و برکت اور ترقی رزق دولت کا باعث ہے۔ |
روٹیاں جمع کرنا |
مال و منال کثرت سے جمع کرے۔ |
روٹی جو یا مکی کی کھانا |
بزرگی پائے یاد خدا میں مشغول ہو متقی و پرہیز گا ر ہو۔ |
روٹی زیادہ گرم کھانا |
نقصان پائے یا معمولی تکلیف اٹھائے۔ |
روٹی بانٹنا |
مال و دولت خرچ کرے اگر روٹی خیرات کرے تو سخی ہو۔ |
روٹی باجرہ کی کھانا |
تنگی ٔ رزق کا باعث ہے پریشانی اٹھائے۔ |
روح کیوڑہ دیکھنا |
پاکیزہ غذا سے روزی حاصل ہو۔ |
روح اپنی دیکھنا |
اہل و عیال سے تعبیر ہے اور اگ روح فرخندہ دیکھے تو اہل و عیال ترقی پائے۔ اگر روح کو پریشان دیکھے تو کنبہ میں تنزل آئے۔ |
روح کو نیک صورت دیکھنا |
فرزند نیک سیرت ہو نیکی بشارت ہے۔ |
روزہ رکھنا |
گناہوں سے تائب ہو عبادت الہٰی میں مصروف ہو۔ |
روزہ توڑنا |
دین سے بے بہرہ ہو بھوک و افلاس سے آوارہ ہو۔ |
روزہ افطار کرنا |
خوشخبری ملے دل کی آرزو پوری ہو حج کرے متقی ہو۔ |
روضۃ الرسول دیکھنا |
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہو حج کرے متقی ہو۔ |
روضہ اولیاء اللہ کا دیکھنا |
دلی مراد پوری ہو، سعادت ، مطمئن قلبی حاصل ہو۔ |
رمضان کا مہینہ دیکھنا |
تنگی رزق کا باعث ہو مگر شاکر و صابر رہے عزت و بزرگی پائے۔ |
روزینہ مقرر ہونا |
ملازمت اور کاروبار پائے آرام و آسائش کا سبب ہے۔ |
روشنی دیکھنا |
دیندار متقی و پرہیز گار ہو۔ |
روشنی گھر میں دیکھنا |
علم دین حاصل ہو مرد کامل خدا یاد ہو۔ دولت و نعمت پائے۔ |
روشنی کسی کو دکھانا |
علم دین سکھائے تبلیغ و ہدایت پائے معلم اتالیق ہو۔ |
روشنی کم کرنا |
گمراہ و بے دین ہو عاقبت خراب ہو۔ |
رونا آنسوئوں سے |
دین و دنیا کی نعمتوں سے مالا مال ہو دیندار خوشحال ہو۔ |
رونا بغیر آنسوئوں سے |
تکالیف و مصائب میں گرفتار ہو رنج و الم کی خبر پائے۔ |
رونا چلا چلا کر |
مصائب و تکالیف میں بے صبرہو بے یارو مددگار ہے۔ |
رومال ہاتھ میں دیکھنا |
صفائی قلب سے تعبیر ہے عزت و عظمت پانے کا موجب ہے۔ |
رومال سے منہ صاف کرنا |
راست گو اور ایماندار ہو بزرگی و عظمت پائے۔ |
رومال خریدنا |
جھوٹ سے نفرت ہو سچائی سے رغبت ہو۔ |
رومال پھٹا دیکھنا |
سچائی سے ہمکنار ہو کذب بیانی دروغ گوئی اختیار کرے۔ |
راہٹ (کنواں) دیکھنا |
دولت و نعمت پائے خوشحال نیک خصال ہو۔ |
راہٹ چلتا دیکھنا |
مال و دولت پانیکی بشارت ہے تو نگر و خوشحال ہو۔ |
راہٹ بنانا(تعمیر کرنا) |
اپنے اہل و عیال اور خویش و اقربا کے لئے دولت جمع کرے۔ |
راہٹ خود چلانا |
اہل و عیال کی پرورش کرے اور سخی ہو سخاوت کرے۔ |
راہٹ کا پانی راہٹ میں جاتا دیکھنا |
بخیل اور کنجوس ہو جس میں کوئی فائدہ حاصل نہ ہو اور اگر کنوئیں کا پانی باہر پڑتا دیکھے جس سے عام زمین سیراب ہو تو کمال سخاوت ہے۔ |
راہٹ ویران دیکھنا |
فکر و اندیشہ میںمبتلا ہو اگر جھانکے تو مصیبت یا موت آئے۔ |
راہزان ڈاکو کو دیکھنا |
مکار عورت یا دوست سے تعبیر ہے جن سے تکلیف پائے۔ |
راہزن حملہ آور دیکھنا |
مکار عورت یا دوست سے تعبیر ہے جن سے تکلیف پائے۔ |
راہزن کو ہلاک کرنا دیکھنا |
مکرو فریب سے آگاہ ہو مکار اور دشمنوں سے کنارہ کش ہو۔ |
راہزن بننا دیکھنا |
مکرو فریب سے روزی پیدا کرے۔ بد دیانت ریاکار ہو۔ |
ریچھ دیکھنا |
مصیبت میں گرفتار ہو یا بیمار ہو مگر جلدی رہائی پائے۔ |
ریچھ حملہ آور دیکھنا |
سخت بیمار ہو یا کسی آفت میں گرفتار ہو رنج و مصیبت پائے۔ |
ریچھ کو ہلاک کرنا دیکھنا |
بیمار ہو تو تندرستی پائے قرض سے نجات پائے رنج و غم سے آزاد ہو۔ |
ریح بدن میں دیکھنا |
غم و اندوہ سے نجات پائے مال حرام کھائے۔ |
ریح سے درد پانا دیکھنا |
اپنے گھر یا اہل و عیال سے تکلیف پائے آزردہ خاطر ہو۔ |
ریح پھکی مارنا دیکھنا |
اگر بے آواز مارے تو کسی بری بات کہنے سے بدنام و بے عزت ہو۔ |
ریح پائونا دیکھنا |
بیمار ہو تو صحت پائے رنج و غم سے آزاد ہو۔ |
ریشم پہننادیکھنا |
عہد پائے عزت و عظمت حاصل ہو باقی رنگوں پر منحصر ہے۔ |
ریشم کا کپڑا دیکھنا پہننا |
منفعت ، مال خیروبرکت ہو اور عزت رتبہ حکومت و بزرگی حاصل ہو۔ |
ریل گاڑی دیکھنا |
کسی عزیز کے سفر سے آنے کی خبر پائے۔ |
ریل میں سفر کرنادیکھنا |
کسی لمبے سفر پر روانہ ہو گھر سے بیگانہ ہو۔ |
ریل سے اترنادیکھنا |
بیمار ہوتو شفا پائے کاروبار میں برکت ہو۔ خیریت سے گھر آرام پائے۔ |
ریتی سے کام لینادیکھنا |
مشکلات سے نجات پائے کاروبار میں برکت ہو۔ |
ریتی سے شیشہ رگڑنادیکھنا |
اگر کوئی چمکدار چیز کو رگڑے تو ذلت و خواری پائے نقصان اٹھائے۔ |
ریتی ٹوٹنا یا گم ہونادیکھنا |
کسی کام کو پورا کرنے کا باعث ہے دلی مقصد پورا ہو۔ |
ریوند دیکھنا |
غم و اندوہ میں مبتلا ہو اگر کھاتا دیکھے تو تکلیف اٹھائے۔ |
ریوند پھینکنادیکھنا |
رنج و غم سے نجات حاصل ہونے کا باعث ہے۔ |
روپیہ پانا یا لینادیکھنا |
خوشحال ہو نیک خصال ہوحاصل زر و مال ہو۔ |
روپیہ گم جانا دیکھنا |
باعث پریشانی ہے رزق دولت میں کمی آئے۔ |
روزن دیکھنا |
مال تجارت پائے یا ولایت ملے یا عہدہ میں ترقی ہو۔ |
روغن دیکھنا |
صدمہ اٹھائے۔ کسی بات میں ندامت ہو ، پچھتائے۔ |
اوراق وصفحہ دیکھنا |
مرد میدان ہو نام اور جہان ہو یا احباب سے برسر امتحان ہو۔ |
رن(جنگ) دیکھنا |
مشکل سخت پیش آئے دل گھبرائے مگر انسانی سے حل ہو جائے۔ |
رنجک اڑاتے دیکھنا |
مطلب دل برآئے سرداری لشکر ملے یا مرض مہلک سے شفا پائے۔ |
راہبر دیکھنا |
راستی اختیار کرے دیندار ہو پرہیز گار ہو۔ |