لوح مریخ برائے اپاؤ
رجعت و نحوست مریخ
مریخ کی رجعت و نحوست اپنے اندر ایسا اثر رکھتی ہے جس کو ہر صاحب علم مانتا اور سمجھتا ہے۔ سطور ذیل میں اس حوالے سے واقع ہونے والے اثرات کا بیان ہے تاکہ ہر فرد سمجھ سکے کہ کیا وہ تو نہیں مریخ کی رجعت و نحوست کا شکار ہے۔
جب مریخ زائچہ میں رجعت /نحوست کا شکار ہو تو فرد بلاوجہ بات بے بات لڑائی جھگڑا اور دنگافساد پر آمادہ رہتاہے اور یوں کسی نہ کسی مسئلہ میں اُلجھ کر اپنی زندگی کو آگے لے جانے کی بجائے پیچھے کی طرف لے جاتا ہے۔وہ تمام لوگ جو انجینئرنگ، فوج‘ پولیس یا ایسے دیگر اداروں سے منسلک ہیں ۔ مریخ کی رجعت /نحوست سے محفوظ رہنا ہی ان کے لیے بہتر ہے وگرنہ ان کے کام یا متعلقہ شعبے میں ترقی ممکن نہیں۔وہ جو جسمانی کھیل کھیلنے کے شوقین ہیں یا جسمانی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور کامیابی حاصل کرناچاہتے ہیں ان کے لیے بھی مریخ کا رجعت/نحوست سے پاک ہونا نہایت ضروری ہے وگرنہ کامیابی کا حصول ممکن نہ ہو گا۔سو ایسے تمام کام جن میں اوزار‘ آگ‘ ہمت‘ طاقت اور محنت کا عمل دخل ہو وہاں مریخ کا نحوست اور رجعت سے پاک ہونا ہی کامیابی دلا سکتا ہے۔ سو اس حوالے سے ادارے کی تیار کردہ خصوصی لوح رفع رجعت/نحوست مریخ حاصل کریں تاکہ معاملات میں آسودگی پیدا ہو۔
اس حوالے سے نقش تیار کرنا نسبتاً مشکل کام ہے کیونکہ اس قسم کے نقش میں صرف شرفی یا اوجی طاقت ہی نہیںمدنظر رکھی جاتی بلکہ دیگر نجومی کلیات کو مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔اوراس کے ساتھ ساتھ عملیاتی سمجھ بوجھ بھی بہت ضروری ہے جو کہ اوسط درجے کے عامل یا نجومی کے بس میں نہیں۔
سطور ذیل قارئین راہنمائے عملیات کے لیے وہ خاص نقش بمعہ چال تحریر ہے۔جو مہارت رکھتے ہیں تیار کر سکتے ہیں۔
چال لوح مریخ بادی
۱۴ | ۱ | ۸ | ۱۱ |
۷ | ۱۲ | ۱۳ | ۲ |
۹ | ۶ | ۳ | ۱۶ |
۴ | ۱۵ | ۱۰ | ۵ |
نقش مریخ(رجعت و نحوست)
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا جلیل یا جبار یانافع
۲۳۷ | ۲۲۳ | ۲۳۱ | ۲۳۴ |
۲۳۰ | ۲۳۵ | ۲۳۶ | ۲۲۴ |
۲۳۲ | ۲۲۹ | ۲۲۵ | ۲۳۹ |
۲۲۶ | ۲۳۸ | ۲۳۳ | ۲۲۸ |
یا جلیل یا جبار یانافع