حل المشکلات معروف بہ گنجینہ عملیات و شعبدات و معالجات
قسط نمبر 11
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ ستمبر2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
اہم موضوعات جو اس مضمون میں زیر بحث آئیں گے
دفع گھبراہٹ کے بیان میں
دفع گھبراہٹ کے بیان میں:
اسم مبارک محیط کا نقش مربع لوہے کی تختی میں نقش کر کے اس شخص کے گلے میں لٹکا دے جو ڈرتا اور گھبراتا ہو اس کا ڈر اور گھبراہٹ دور ہو جو لڑکا بہت روتا ہو اس کے گلے میں باندھ دے پھر کبھی نہ روئے۔
ح | ی | ط | م |
ط | م | ح | ی |
م | ط | ی | ح |
ی | ح | م | ط |
کتے اور سانپ کے کاٹے ہوئے کے بیان میں:
العلیم الحکیم دونوں اسم مبارک لکھ کر دھو کر اسے پلائے جس کے کتے نے کاٹا ہو۔ فوراً شفا ہو جائے اور ان دونوں اسم مبارک کو لکھ کر اور روغن زیتون میں ملا کے سانپ کے کاٹے ہوئے کو کھلادے ۔ فوراً اچھا ہو جائے۔
لونڈی اور غلام کے بھاگنے کی حفاظت اور کھیتی کی برکت اور سفیر کے ہر ایک طرح کی بلا سے محفوظ رہنے کے بیان میں:
اسم مبارک رقیب کو لکھ کے روٹی میں لکھ کر غلام یا لونڈی کو کھلا دے۔ ہمیشہ اپنے آقا کے پاس رہے اور کبھی نہ بھاگے ۔
کھیتی میں برکت ہونے کیلئے:
چہارشنبے کو کھیت بوئے اور اس وقت سو بار پڑھے سبحان اللہ الباعث الوارث اس کھیتی میں خوب فائدہ ہو اور بہت اچھی برکت والی کھیتی ہو۔
سفر میں حفاظت کے لئے:
اسم مبارک سلام کو نقش مثلث میں اس طرح لکھے جو مسافر اسے اپنے پاس رکھے سفر سے سلامت پھر آئے اور اگر لڑائی میں لے جائے تمام آفات سے بفضل خدا محفوظ رہے۔
م | ل | س |
س | م | ل |
ل | س | م |
باہم محبت ہونے کے بیان میں:
دو شخصوں میں الفت ہونے کیلئے یہ عمل کرے کہ پہلے طالب کا نام پھر لفظ محبت پھر مطلوب کے نام تکسیر شیشے کی تختی میں شنبہ کے دن نقش کرے اور مطلوب کے مکان میں دفن کرے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ مطلب حاصل ہو۔
بھیڑیئے اور بکری میں باہم محبت ہونے کے لیے:
کتاب الواح الجواہر میں لکھا ہے کہ ان دونوں کے ناموں کو اس طرح تکسیر کرے۔ ذی ب م ح ب ت ع ن م اور اس کو مربع عشاری میں بطریق تکسیر شیشے کی تختی میںشنبہ کے دن کھودے۔ اور بکریوں کےبندھنے کی جگہ دفن کر دے۔ بھیڑیئے اور بکری میں محبت ہو۔
ذ | ی | ب | م | ح | ب | ت | ع | ن | م |
ی | ب | م | ح | ب | ت | ع | ن | م | ذ |
ب | م | ح | ب | ت | ع | ن | م | ذ | ی |
م | ح | ب | ت | ع | ن | م | ذ | ی | ب |
ح | ب | ت | ع | ن | م | ذ | ی | ب | م |
ب | ت | ع | ن | م | ذ | ی | ب | م | ح |
ت | ع | ن | م | ذ | ی | ب | م | ح | ب |
ع | ن | م | ذ | ی | ب | م | ح | ت | ع |
ن | م | ذ | ی | ب | م | ح | ب | ت | ع |
م | ذ | ی | ب | م | ح | ب | ت | ع | ن |
عورت کے حاملہ ہونے کے بیان میں:
ان اللہ خالق الحب والنوی تاقولہ تعالیٰ انی تونکون چاندی کی تختی پر لکھ کر عورت اپنے سر پر رکھ لے۔ بحکم خدا تعالیٰ حاملہ ہو اگرچہ مایوسی ہوگئی ہو۔
حفظ فہم اور محفوظی جان و مال و اولاد کے بیان میں:
واذنتقنالجبل فوقھم کانہ ظلۃ تاقولہ تعالیٰ لعلکم تتقون لکھ کر سبق کی جگہ کتاب یا قرآن میں رکھ لے حفظ و فہم کامل ہو جائے ۔
محفوظی جان و مال اور اولاد کے لئے:
انانحن ونزلنا الذکری وانالہ ولحافظون۔ چاندی کے پتر پر نقش کر کے اس پر چالیس مرتبہ یہ آیت پڑھے اور انگوٹھی کے نگینے کے نیچے رکھے جو کوئی اسے پہنے اس کا مال اور اولاد محفوظ رہے اور ہمیشہ تندرست و سلامت رہے۔
قبول و عزت کے بیان میں:
طہ ماانزلنا علیک القران تاقولہ تعالیٰ لہ الاسمء الحسنیٰ چاندی کی تختی پر کسی مہینے کی چودھویں تاریخ میں نقش کرے اس تختی کو جو شخص اپنے پاس رکھے بہت عزت پائے اور مقبولیت خلائق اور نور حاصل ہو وے۔
دشمن پر غلبہ پانے اور برکت و حفاظت خزانہ :
ان المتقین فی جنت وعیون آخر سورہ دخان تک اپنے لئے اور پاک سفید کپڑے پر مشک و گلاب سے لکھے اور قمیض کی جیب میں رکھ کے ظہر و عصر اس کے ساتھ پڑھے پھر جو اس کپڑے کو پہنے بہ مدد خدا تعالیٰ دشمن پر غالب آئے۔
واسطے برکت اور حفاظت خزانے کے:
ذالک فضل اللہ یوتیہ من یشآء واللہ ذوالفضل العظیم ط یہ آیت سیب کے ٹکڑے پر لکھ کے خزانے میں رکھ دے بہت برکت ہو۔
دشمن پر فتح پانے اور ظالم سے محفوظ رہنے کے بیان میں:
بروز یکشنبہ بوقت طلوع آفتاب دس بارہ سورہ قل پڑھ کے اپنی حاجت مانگے۔ خدا تعالیٰ قبول فرمائے۔ سورہ نصر کسی ہتھیار پر نقش کر کے دشمن کے مقابلہ کو جائے فتح پائے۔ ظالم کے پاس جاتے وقت معوذتین پڑھ لے۔
دعائے عفوو عافیت دین و دنیا کے بیان میں:
آنحضرت ﷺ سے کسی نے پوچھا کہ کون سی دعا بہتر ہے۔ خدا سے عفو دعافیت دین و دنیا کی مانگو۔ پس یہ دعا سب سے بہتر ہے۔ اللھم انی اسئلہ العفو والعافیۃ فی الدین والدنیا والآخرۃ۔
صلوٰۃ الحاجت تعلیم خضر علیہ السلام کے بیان میں:
امام شافعی ؒ نے لکھا ہے کہ خواجہ خضر علیہ السلام نے بعض عابدوں کو یہ نماز تعلیم فرمائی جس سے ہزارحاجتیں پوری ہوں ترکیب یہ ہے کہ دو رکعت نماز پڑھے پہلی رکعت میں بعد الحمد کے دس بار قل اور دوسری میں بعد الحمد کے دس بار قل ھو اللہ پڑھے اور بعد نماز کے سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر دس بار ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ و فی الآخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار دس بار پڑھے پھر مراد مانگے دعا قبول ہو۔ حکیم ابوالقاسم نے لکھا ہے کہ ایک عابد نے مجھے یہ نماز بتائی میں نے پڑھی اور اللہ تعالیٰ سے حکمت مانگی اور اس نے مجھے عطا کی اور ہزار برکتیں میری برآئیں ۔ پس چاہیے کہ آخر شب جمعہ میں غسل کر کے پاک کپڑے پہن کر یہ نماز پڑھے ۔ انشاء اللہ مراد حاصل ہو۔
دعائے صبح و شام و ختم سال و یکم محرم کے بیان میں:
فقیہہ کبیر احمد بن موسیٰ بن عجیل یہ دعا صبح وشام پڑھا کرتے تھے۔ اللھم انی اسئلک من کل خیر ما احاط بہ عملک فی الدنیا والآخرۃ ۔
دعائے ختم سال آخر تاریخ ذلحجہ کی:
تمام سال ہے یہ دعا پڑھے ۔ اللھم ماعملت فی ھذہ السنۃ من عمل نہیتی عنہ ولم ترضہ ونسیعیہ ولم تنسہ ود عوتنی الی التوبۃ علیک تو اس کے گناہ بخشے جائیں اور عمل مقبول ہوں ۔ ثواب دوگنا ہو۔ شیطان کہے کہ میری تمام کی محنت اس نے ایک دم میں برباد کردی۔
دعائے یکم محرم :
محرم کی پہلی تاریخ کہ شروع سال ہے۔ یہ دعا پڑھے۔ اللھم انت الابدی القدیم وھذہ اسنۃ جدیدہ اسئلک فیھا العصمۃ من الشیطان والعون علیٰ ھذہ النفس الا مارۃ بالسوء والاشعال بما یبعدلی منک واسئلک الفوذ من خیر ھا واعوذبک من شر ھار انسلفیک معو نتھا برحمتک یا ارحم الرحمن وصلی اللہ علیٰ سیدنا محمد والہ وغترتہ وصحبہ اجمعین ۔