حل المشکلات معروف بہ گنجینہ عملیات و شعبدات و معالجات
قسط نمبر17
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ جنوری2022کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
عملیات درد شکم کے واسطے
درد شکم کے واسطے اس نقش کو لکھ کر پلاوے نقش یہ ہے۔
اللہ | اللہ | اللہ |
اللہ | اللہ | اللہ |
اللہ | اللہ | اللہ |
دیگر:واسطے درد شکم کے پلانے چاہیے ۔ ظروف چینی میں مشک سے لکھے ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم لا حی و لیومہ ملاکۃ و بقا۔
درد چشم کے واسطے
اس تعویذ کو لکھ کر آنکھ پر باندھے۔
ء۱ | ء۱ | ء۱ | ء۱ | ء۱ |
لا | لا | لا | لا | لا |
ء | ء | ء | ء | ء |
ی | ی | ی | ی | ی |
درد نیم سرکے واسطے
دعا لکھ کر سر میں باندھے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم قا ل رب انی و بین العظم منی واشتعل الراس شیئا و کم اکن بدعائک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔
دیگر: واسطے درد نیم سر کے اس تعویذ کو لکھ کر سر میں باندھے۔
یا بدوح | یا بدوح |
یا بدوح | یا بدوح |
یا بدوح | یا بدوح |
دیگر:واسطے دور ہونے کے درد تمام سر کے اس تعویذ کو لکھ کر سر میں باندھیں۔
یا بدوح | یا بدوح |
اوحج | اوحج |
اوحج | اوحج |
دیگر:یہ تعویذواسطےصداع یعنی درد سر کے واسطے مجرب و آزمودہ ہے ۔ چاہیے کہ کاغذپر لکھ کر اوپر سر کے باندھے ۔ برکت سے اس تعویذ کے درد رفع ہو ۔
رن | ر | د | م | با |
ب | ا | د | ان | د |
درد گوش کے واسطے
تین بار پڑھ کر دم کرے دعا یہ ہے۔ و قد کانو اقرا من طین سومۃ عند ربک۔
دیگر: جس کے کان میں درد ہو اس نقش کو لکھ کر پانی میں گھول کر کان مین ڈالے۔ نقش یہ ہے۔
سلے | سلے | سلے | سلے |
سلے | سلے | سلے | سلے |
سلے | سلے | سلے | سلے |
سلے | سلے | سلے | سلے |
دیگر: واسطے درد سر و درد دل و درد دندان درد چشم درد گوش کے مجرب ہے ۔ نقش یہ ہے۔
یا بدوح | یا بدوح | یا بدوح | یا بدوح |
یا بدوح | یا بدوح | یا بدوح | یا بدوح |
یا بدوح | یا بدوح | یا بدوح | یا بدوح |
یا بدوح | یا بدوح | یا بدوح | یا بدوح |
سلام قولا من رب الرحیم، سلا م علی نوح فی العا لمین، سلام علی ابراھیم، سلام علی موسی و ھارون ، سلام علی الیاسین، سلام علی المرسلین۔
واسطے درد ناف کے
ناف کے واسطے لکھ کر ناف کے اوپر باندھے ۔ درد رفع ہو جائے گا۔ نقش معظم یہ ہے۔
بسم | اللہ | الرحمن | الرحیم |
الرحیم | الرحمن | اللہ | بسم |
اللہ | بسم | الرحیم | الرحمن |
الرحمن | رحیم | بسم | اللہ |
آماس گلو کے واسطے
تین مرتبہ پڑھ کر دم کرے اور لکھ کر گلے میں باندھے ۔ درد اور آماس سے دور ہوئے۔۱۱۷۸ اعوذ بعزۃ اللہ وقدرۃ اللہ وقوۃ و عظمۃ اللہ وبرھان اللہ و سلطان اللہ و کہف اللہ و جواھر اللہ و امان اللہ و حرب اللہ وبطش اللہ و جلال اللہ و اللہ ولا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ من شر ھا جر برحمتک یا ارحم الرحمین۔
واسطے دفع تلی کے
انجیر پر لکھ کر کھلائے یا جمیلا طاھر
دیگر: اس نقش کو لکھ کر کھیت یا باغ کے کونہ میں دفن کر ے بحکم خدا نقصان نہ ہوئے۔ نقش یہ ہے۔
۱۵ | ۴ | ۵ | ۱۰ |
۶ | ۹ | ۱۶ | ۳ |
۱۲ | ۷ | ۲ | ۳ |
۱ | ۱۴ | ۱۱ | ۸ |
دیگر: اگر کسی کی کھیتی اچھی نہ اگتی ہو اس دعا کو لکھ کر کھیت میں لگا دے۔ بفضل الہی زراعت اچھی ہو گی ۔ وہ دعا یہ ہے۔ اللھم انت الرحمن الرحیم و انا نرتب فمن یدع المذھب الا الرحمن یا رب۔
ہوک کے واسطے
اس آیت کو سات بار پڑھ کر دم کرے ۔ آیت یہ ہے۔ واللہ المستعان علی ما تصفون۔
عملیات متفرق
جو لڑکا گریہ کرے یا خواب میں دانت پیسے یا دودھ پینا موقوف کرے اس آیت کو لکھ کر گلے میں باندھے۔ شھد اللہ انہ لا الہ الا ہو الملائکہ و بوالعلم وقائما باالقسط الہ الا ھو العزیز الحکیم۔
دیگر: جس سے حاکم ناراض و خفا ہو وہ اس آیت کو لکھ کر بازو پر باندھے۔ انشاءاللہ تعالی حاکم مہربان ہو جائے گا۔ آیت کریمہ یہ ہے۔ فسیکھم اللہ و ھو السمیع العلیم۔
دیگر: جس کو اولاد سے مایوسی ہو گئی ہو اس آیت کو کثر ت سے پڑھا کرے ۔ خداوند کریم اس کی برکت سے فرزند صالح عطا فرمائے گا انشا ء اللہ تعالی۔ آیت یہ ہے۔ رب ھب لی من لدنک ذریۃ طیبۃ انک سمیع الدعا۔
دیگر: اگر کس ظالم بدکار کے شہر یا موضع میں کوئی شخص گرفتار ہو اور وہاںسے نجات مشکل ہو تو اس آیت کو کثرت سے پڑھا کرے اور اللہ سے اپنی رہائی کے لیے دعا مانگے انشاء اللہ تعالی ضرورہو جائے گا۔ آیت یہ ہے۔ ربنا اخرجنا من ھزہ القیۃالظالم اھلہاا واجعل لنا من الدنک ولیا واجعل من لدنک نصیرا۔
دیگر: جس شخص کو بد خوابی ہوتی ہو اور پریشان خوابیں دیکھتا ہو وہ اس آیت کو لکھ کر گلے میں باندھے یا سوتے وقت پڑھ لیا کرے انشا ء اللہ تعالی خواب بد سے محفوظ رہے گا۔ لھم البشری فی الحیوۃ الدنیا و فی الاخرۃ لا تبدیل الکلمۃ اللہ ذالک ھو الغفورالرحیم۔
دیگر: اگر کوئی لونڈی یا غلام سرکش ہو تو بال پیشانی کے پکڑ کر تین مرتبہ اس کو پڑھے اور اس پر دم کرے انشا ء اللہ تعالی تابعدار اور مسخر ہو گاآیت یہ ہے۔ انی توکلت علی اللہ ربی و ربکم وما من دابۃ الا ھوا اخزبنا صیتھا ان ربی علی صراط مستقیم۔
دیگر: ہر مرض اور ہر درد کے واسطے مقام مرض پر رکھ کر ان آیتوں کو پڑھ کر تین مرتبہ دم کرے ۔ انشاء اللہ تعالی بہت جلدی صحت ہو گی۔ و بالحق انزلنا و با لحق نزل وما ارسلنک الا مبشرا و نذیرا۔
دیگر: اگر راستہ میں کوئی شیر یا کتا حملہ کرے اور شور مچائے تو فوراً اس آیت کریمہ کو پڑھ لے چپ ہو جائےگا۔ آیت کریمہ یہ ہے۔ کلبھم باسط زراعیہ ۔
دیگر: ترقی علم اور ذہن کی کشادگی کے لیے ہر روز نماز صبح کے بعد اکیس ۲۱ بار پڑھا کرے آیت یہ ہے۔ رب اشرح لی صدری و یسرلی امری واھلل عقدۃ من لسانی یفقھو قولی۔
دیگر: جس کے دل میں وسوسہ شیطانی کثرت سے پیدا ہوتے ہوں تو وہ اس آیت کو بکثرت پڑھا کرے انشاء اللہ تعالی ان وسوسوں سے محفوظ رہے گا۔ رب انی اعوذبک رب ان یحضرون۔
دیگر: اگرکسی کو زہریلا جانور کاٹے تو جہاں پر کاٹا ہو اس کے گرد انگلی گھماتے ہوئے ایک سانس میں سات بار پڑھ کر دم کرے انشاءاللہ تعالی صحت ہو جائے گی۔و اذا بطشتم بطشتم جبا رین۔
دیگر: جس کی اولاد نا فرمان ہو وہ اس آیت کو ہر نماز کے بعد پڑھا کرے انشاءاللہ تعالی صالح ہو جائےگی۔ پڑھنے کے وقت ذریتی کے لفظ پر اپنی اولاد کا خیال رکھے ۔ رب اصلح فی ذریتی انی تبت الیک و انی من المسلمین۔
دیگر: دعا واسطے دفع ہونے پھوڑے اور دنبل کے از قاضی شاہ محمد دلی مرحوم اس کو سات مرتبہ پڑھ کر پنڈول مٹی پر دم کرےاور تھوڑا لعاب دہن اس مٹی پر ڈال دے ۔ پھر سوکھی مٹی پیس کر دنبل پر لگائے ۔ اسی طرح کئی روز لگاؤ انشاءاللہ جلدی شفا ہو گی وہ دعا یہ ہے۔ بسم اللہ توبت ارضنا بریقۃ بعطنا یشفی سقینما باذن ربنا۔
دیگر: تعویذ برائے دفع بواسیر دو شنبہ یا روز جمعہ کو لکھ کر موم جامہ کر کمر میں باندھے شفا پائے گا انشاءا للہ تعالی وہ یہ ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم و صلی اللہ علی خیر خلقہ محمد والہ واصحابہ۔
دیگر: جس کو پاگل کتا کاٹے اور اس کے دیوانہ ہو جانے کا خوف ہو تو اس آیت کو روٹی کے چالیس ٹکروں پر لکھ کر ہر روز ایک ٹکرا کھلادے انشاء اللہ تعالی کچھ خطرہ نہ ہو گا۔وہ آیت شریف یہ ہے۔ انھم یکیدون کیدا و اکید کیدا فمھل الکافرین امھلہم روایدہ۔
دیگر: جس شخص کے ناک سے خون جاری ہو اس شکل کو اس کی پیشانی پر اسی خون سے لکھے مجرب ہے اور یہ ہے۔
دیگر: جس کسی کے درد دنداںاس تعویذ کو لکھ کر دانت کے نیچے رکھے تعویذ یہ ہے۔
اے خون بہ گناہ ماردے کہ
دخز سے مارا بحریف برماست
دیگر: واسطے درد گلو کے اس نقش کو لکھ کر گلے میں باندھے نقش یہ ہے۔
بسم اللہ شانے
بسم اللہ کامے
۷۸۶ | ||
۲ | ۹ | ۴ |
۷ | ۵ | ۳ |
۶ | ۱ | ۸ |
دیگر: جس شخص کی داڑھ میں درد ہو اس نقش کو لکھے اور دھو کر پئے مجرب ہے۔
یا خبیر | یا حق ۹ | یا احد ۹ |
یا کبیر | یا بصیر۵ یا لطیف ۳ | |
یاباری ۷ | یا جلیل | یا قدیر ۸ |
دیگر: جس عورت یا گائے یا بھینس یا بکری کا دودھ کم ہو گیا ہو اس دعا کو لکھ کر گردن میں باندھے۔ دودھ زیادہ ہو جائے گا دعا یہ ہے۔ وان لکم فی الانعام لعبرۃ نسقیکم مما فی بطونھا والکم فیھا منانع کثیرۃ ومنھا تاکلون۔
دیگر : برائےدفع خلق مسان سات دانہ مرچ سیاہ پر یہ اسماء سات بارہر دانہ پر پڑھ کر دم کرے اور ہر بار اول و آخر درود شریف ایک بار پڑھے اور بچے کو ایک دانہ کھلا ئیں۔ انشاءاللہ تعالی آرام ہو جائے گا ۔ اسماء یہ ہیں۔ یا جبرائیل یا میکائیل یااسرافیل یا عزرائیل یا دردائیل یا رفتمائیل یا لنکفیل بحق یا بدوح۔
دیگر: عمل برائے حفاظت چیچک ۔ جب بیماری چیچک کی ظاہر ہو تو لیوے نیلا تاگا اور پڑھے اس پر سورہ رحمن اور جتنے بار فبا ی الا ربکما تکذبن پر پہنچے تو ایک گرہ دے اس دھاگے میں اور اس پر مارے اور ڈال دے گلہ بچہ کے وہ تاگا اللہ تعالی شفا دے گا اس بچہ کو اس بیماری سے۔
دیگر: واسطے شفا کے سورۃ فاتحہ کے حروف جدا جدا لکھ کر پانی سے دھو کر بیمار کو پلا دے بااذن اللہ شفا پائے۔
دیگر: جب مسافر راہ بھول جائے اذان کہے ۔ خدا تعالی اسے راہ دکھائے گا۔
دیگر: واسطے شکست دشمن کے حم لا ینصرون بمقابلہ دشمن پڑھے ظفر پائے اور دشمن کی شکست ہو ۔ جناب رسو ل اللہ ﷺ نے بعض غزوات میں یہ کلمہ ارشارد فرمایا ہے۔
دیگر: واسطے سن ہونے پاؤ ں کے ترمذی نے یہ حدیث روایت کی ہے کہ جس کسی کا پاؤں سن ہو جائے تو وہ اپنے بڑے محبوب کا ذکر کرے یعنی ایسے شخص کا جس کو سب سے زیادہ چاہتا ہو ، سن ہونا جاتا رہے گا۔ ایک بار حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا پاؤں سن ہو گیا انہوں نے کہا کہ یا محمدﷺپاؤں ان کا اچھا ہو گیا اپنے ہاتھ اور پاؤں کے ناخن اپنے آب دہن سے تر کر ے فوراً سن ہوتا جاتا رہے اور آرام ہو ۔
دیگر: واسطے کرمل کے یعنی کان کے پاس جو ورم ہوتا ہے اس پر انگلی سے لکھے ولو ان قرانا سیرت بہ الجبال اوقطعت ہ الارض اوکلم بہ الموتی بل اللہ المکر جمیعا۔وہ ورم جاتا رہے گا انشا ۓء اللہ تعالی۔
دیگر: پسؤوںکے دفعیہ کےلیے واقدی میں لکھا ہے کہ ایک پیالے پانی پر وما لنا الا نتوکل علی اللہ وقد ھدانا سبلنا آخر آیت تک سات بار پڑھے پھر کہے ان کنتم امنتم با اللہ و رسو لہ ایتھا البراعنیث فکفوعنا صرکم و اذا کم اوراس پانی کو چارپائی کے چاروں پاؤں کے گرہ پر چھڑک دے۔
دیگر: اگر دفینہ رکھ کر بھول گیا ہو ان اللہ یامرکم ان تو ولا مانات الی اھلھا سمیعا بصیرا تک ایک پاک برتن میں لکھ کر مینہ کے پانی سے دھو کر اس پانی کو جہاں دفینے کا گمان ہو چھڑ ک دے انشاءاللہ تعالی دفینہ مل جائے۔
دیگر: داد کے لیے ایک ڈورہ لے اور اس پر یہ آیت و مثل کلمۃ خبثۃ ن الخبیث من فوق الارض ما لھا من قرار۔ ہر ایک گرہ پر ایک بار پڑھ کر تین گرہ لگائے اور یہ دوڑہ داد والے کے گلے میں باندھ دے بفضلہ تعالی داد جاتا رہے گا۔
دیگر: اگرکسی عورت سے بیاہ کرنا مقصود ہو یا بادشاہ سے نوکری مطلوب ہو یا فراخی رزق مقصود ہو اس آیت شریف کو قل ان الفضل بیدہ اللہ یوتیہ من یشاء واللہ ذوالفضل العظیم لکھ کر تعویذ بناکر بازو پر باندھے انشاء اللہ تعالی جلد ترمطلوب دلی سے کامیاب ہو ئے۔
دیگر: جس عورت کا لڑکا زندہ نہ رہتا ہو تو اجوائن ایک چھٹانک اور ایک چھٹانک سیاہ مرچ لے کر دونوںچیزوں کو دوشنبہ کے روز دوپہر کے وقت سورۃ والشمس چالیس مرتبہ پڑھے اور ہر بار درود پڑھ کر شروع کرے اور اسی پر ختم کرے ہر روز عورت کو کھایا کرے۔ حمل کے روز سے دودھ چھڑانے تک ۔
دیگر: جو عورت سوائے لڑکی کے لڑکا نہ جنتی ہو تو حمل پر تین مہینے گزرنے سے پہلے ہرن کی جھلی پر زعفران اور گلاب سے اس آیت کو لکھے اور عورت کی کمر میں باندھے۔ خدا چاہے لڑکا پیدا ہو۔ اللہ یعلمھا تحمل کل انثی وما نقیض الرحام وماتزداد و کل شی عندہ بمقدار عالم الغیب والشھادۃ الکبیر المتعال یا ذکریا ان نبشرک بغلام اسمہ یحی لم یجعل لہ من قبل سیفا بحق مریم و عیسی ابنا صالحا طویل العمر بحق محمد اصحابہ اجمعین برحمتک یا ارحم الراحمین۔
دیگر: اگرکسی کا پیشاب بند ہو اتو اس آیت کریمہ کو لکھ کر مریض کے شکم پر باندھے اور یہی آیت لکھ کر پلا دے۔ واذاستسقے موسی لقومہ قفلنا اضرب بعصاک الحجر فانجفرت مہثنتی عشرۃ عینا۔
دیگر: دفعیہ سرخ باد کے واسطے نقش کو لکھ کر گلے میں ڈالے نقش یہ ہے۔
۴ | ۱۵ | ۱۰ | ۵ |
۱۴ | ۱ | ۸ | ۱۱ |
۷ | ۱۲ | ۱۳ | ۲ |
۹ | ۶ | ۳ | ۱۶ |
دیگر: دفع ہر بلا کے واسطے اس نقش کو لکھ کر بازو پر باندھے نقش یہ ہے۔
۱ | ۶ | ۱۱ | ۱۶ |
۱۲ | ۱۵ | ۲ | ۵ |
۱۴ | ۹ | ۸ | ۳ |
۷ | ۴ | ۱۳ | ۱۰ |
دیگر: فتوح کے واسطے لکھ کر داہنے بازو پر باندھے ۔ زیادتی مال کے کے لیے جہاں مال رکھا ہو وہاں دفن کردے ۔ نقش یہ ہے۔
۵ | ۱۰ | ۱۵ | ۴ |
۱۱ | ۸ | ۱ | ۱۴ |
۲ | ۱۶ | ۱۲ | ۱۷ |
۱۳ | ۳ | ۱۶ | ۹ |
دیگر: زیادتی دولت کے لیے اور سرخروئی بادشاہاں کے واسطے اس نقش کو لکھ کر بازو پر باندھے اور دستار پر رکھے۔ نقش یہ ہے۔
۱۰ | ۵ | ۴ | ۱۵ |
۳ | ۱۶ | ۹ | ۶ |
۱۳ | ۲ | ۷ | ۱۲ |
۸ | ۱۱ | ۱۴ | ۱ |
دیگر: برائے آزاد پیچش شکم کہ با خوں بآں جاری دعا برنان زہد وہد بسم اللہ الرحمن الرحیم لیکیلا لکم بعد علما شئیا ان اللہ علیم قدیر، فسیکھم اللہ و ھوسمیع العلیم، ایا ک نعبد و ایاک نستعین، بسم اللہ، شفیک بسم اللہ ارقیک من کل دابو ذیک۔
دیگر: جو کوئی عورت بانجھ ہو ۔ بچہ بچی نہ ہوتا ہو ۔ اس کے واسطے ہرن کی جھلی پر زعفران اور گلاب سے یہ آیت لکھے ولو ان قرانا سیرت بہ الجبال او قطعت بہ الارض اوکلمہ بہ الموتی بل اللہ المر جمیعا۔ اور پھر اس تعویذ کو عورت کی گردن میں باندھے۔
دیگر: برائے دفع درد قولنج شر و اللہ انہ لا الہ الا ھو تولہ عند اللہ السلام۔
دیگر: برائے کشادن نصیب دشمناں۔ اگر کسی ناکخدا لڑکی کی شادی نہ ہوتی ہو تو اس اسم کو دوشنبہ کے روز مشک و زعفران سے لکھ کر اس کے گلے میں ڈالے مجرب ہے۔ اسم یہ ہے۔ العلی۔
دیگر: جو کوئی سوتے وقت سورہ نوح یا سورہ یسین کر پڑھ کے سورہے گا اس کو خواب میں احتلام نہ ہو گا مجرب ہے۔
دیگر: برائے ڈبہ طفلاں یعنی پسلی کا آزاد علی آزاد اور مرض بچوں کو مثل حنیق النفس کے ہوتا ہے۔ علامت اس کی یہ ہےکہ پسلی میں گڑھا پڑتا ہے اور سانس متواتر چلتی ہے۔ پس اس وقت چاہیے کہ چاقو یا چھری لے اور بطور لکیروں کے اس جگہ اشارہ کرے یعنی چاقو یا چھری بطور لکیروں کے اس جگہ پھیرے اور یہ افسوں پڑھتا جائے اور بعد پھیرنے اس جگہ کے زمین پر لکیریں ہی افسوں پڑھتا ہوا کھینچے۔ افسوںیہ ہے۔ لا الہ کا نکا الا اللہ کا تیر محمد کے کلمہ سے ڈبے کو چیر۔
دیگر: واسطے خواب بندی کے اس نقش کو لکھ کر جہاں دشمن سوتا ہو وہاں دفن کرے نقش یہ ہے۔
۲ | ۳ | ۶ | ۸ |
۸ | ۶ | ع | ۲ |
ع | ۲ | ۸ | ۶ |
۸ | ۶ | ۲ | ع |
دیگر: واسطے زبان بندی کے اس طلسم کو نیچے زبان کے رکھے دشمن کی زبان بند ہو جائے گی۔طلسم یہ ہے۔ ۹۱۱۱۱ع ۱۱ح ح۱۹۵۸ ہ ط ا ح ل ۸۔
دیگر:باد سخت و باد غول بیا باں چوں بادہ طرن خود آید با گشت خضر دست راست اشارت طرف باد کند وایں افسوں بخواند۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم اسوسا اخفیتوثا بفضل الہی باد سماں اطراف بردد۔
دیگر: جس کسی عورت کا حمل گر پڑتا ہو سورہ خلاص اکیس ۲۱ بار پڑھ کر پانی پر دم کرے اور اس عورت کو پلائے۔
دیگر: اگر یہ تعویذ پنجشنبہ کو لکھ کر کمر میں باندھے ۔ شاہ مرداں علی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے قوت باہ اس قدر ہو کہ اگر سو عورتوں کے ساتھ صحبت کرے کبھی ماندہ اور عاجز نہ ہو ۔ تعویذ یہ ہے۔
۱۸ | ۳ | ۷ | ۷ | ۱۱۱ |
۹ | ۳ | ۹ | ۱۲۵ | ۱۱۶ |
۳۲ | ۳ | ۱۹ | ع۱ | ۱۵ |
ع | ۱۲ | ۱۲۹ | عہ | ۱۲ |
۶ | عہ ۱ | ۷۱ | ۲۸ | ۱۰۵ |
عہ | ووا | ۵۱۱ | فلاں | عہ |
دیگر: واسطے وبا کے اس شعر کو کثرت سے پڑھا کرے اور لکھ کر گلے میں ڈالے خواہ بازو پر باندھے۔ شعر یہ ہے۔
۷۸۶ لی خمسۃ ا طغی بھا حرا لوباء الحاطمہ المصطفی والمرتضی وا بنا ھما والفاطمہ۔
دیگر: جو کوئی اس درود شریف کو پڑھے یا کہ سنے گویا کہ اس نے تمام دلائل الخیرات پڑھی ۔ اللھم صلی علی سیدنا محمد و علی الہ سیدنا محمد بعدد مانی علم اللہ الصلوۃ دائمۃ بددام ملک اللہ۔
دیگر: فرمایا رسول اللہ ﷺ کہ جس نے دیکھا مجھے ایمان کے ساتھ حرام ہوئی اس پر آگ دوزخ کی۔ اور جس نے دیکھا مجھے خواب میں گویا دیکھا بیداری میں اس واسطے کہ شیطان نہیں بن سکتا صورت میری۔ امام عمر بن حفض کو محمد ﷺ بن عبداللہ تمیمی نے وقت وفات اپنی کے یہ نماز سکھلائی اور فرمایا کہ میں نے نزدیک خانہ کعبہ کے خضر علیہ السلام سے سیکھی تھی کہ بعد نماز مغرب کے عشاء تک نماز نفل پڑھا کرے۔ ہر رکعت میں تین تین بار سورۃ اخلاص اور بعد فراغ نماز عشاء کے دو رکعت پڑھے ہر رکعت میں سات بار سورہ اخلاص اور بعد سلام کےسات بار درود شریف اور سات بار کلمہ تمجید اس کے بعد ہاتھ اٹھا کر یہ دعا پڑھے ۔ یا حی یا قیوم یا ذالجلال والاکرام یا ارحم الرحمین یا رحمن الدنیا والاخرہ و رحیحا یا الہ الا ولین والاخرین یا رب یا رب یا اللہ یااللہ یا اللہ۔ پھر پاک جگہ میں داہنے پہلو پر رو بقبلہ ورد پڑھتے سورہے۔ بفضل خدا زیادہ نصیب ہو۔
قسط نمبر 16
حل المشکلات معروف بہ گنجینہ عملیات و شعبدات و معالجات