درد سر سے نجات
تحریر:یونس وانسہروی، کراچی
یہ مضمون ماہنامہ راہنمائے عملیات دسمبر 2014 کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
نوٹ: یہ عمل صرف غیر مسلمان عاملوں کے لیے ہے۔
لاکھوں حمد ثناء و تمام ذکرو عبادت اس ہستی مکرم کے لئے جو رب العالمین اور احکم الحاکمین ہے۔ لاکھوں ہدیہ درود و سلام اس ہستی معظمکی بارگاہ بے کس پناہ میں جو رحمۃ اللعالمین ہے۔ ادارہ ’’راہنمائے عملیات ‘‘ کے تمام سٹاف، عامل حضرات اور قارئین کرام کی خدمت میں اس حقیربندے کا سلام پہنچے۔ حضرات محترم ماہر اور تجربہ کار عامل تمام الواح ونقوش اورادوار و وظائف سے کام لینے یا ان کی زکوٰۃ ادا کرنے کے طریقے اور آداب وشرائط جانتے ہیں۔ لیکن نو آموز اور نا تجربہ کار عامل ان طریقوں سے ناواقف ہو تے ہیں یا پھر مکمل معلومات نہیں ہوتی۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کوئی لوح لکھی ،نقش لکھا یا کوئی ورد و ظیفہ پڑھا اور اس میں غلطی ہوئی تو دوباتیں سامنے آتی ہیں اول ایسی الواح و نقوش اور ورد وظیفہ کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور کوئی اثر ظاہر نہیں ہوتا۔ دوم اکثر غلطیوں کی وجہ سے رجعت ہوتی ہے۔ جس طرح کوئی دوا کھائی اور دوا موافق نہ آئی تو ری ایکشن ہو جاتا ہے اور مریض کو شدید تکلیف اٹھانا پڑتی ہے بالکل اسی طرح الواح و نقوش کی رجعت ہوتی ہے۔اسے آپ روحانی ری ایکشن سمجھ لیں۔ اس کے علاوہ بعض عملیات میںعامل اونگھنے لگتا ہے یا سوجاتا ہے ۔ آنکھ کھلتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ عمل کے دوران کیا ہوا۔ بعض صورتوں میں عمل دوبارہ نئے سرے سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ لیکن بعض اعمال ایسے ہوتے ہیں کہ ایک دفعہ کسی بھی طرح کی غلطی کی وجہ سے ادھورے رہ گئے تو دوبارہ شروع نہیں کئے جاسکتے ۔ لہٰذا ہر عامل کے لئے خاص طور سے کم تجربہ رکھنے والے عامل حضرات کو ان سب باتوں کا بہت سختی سے خیال رکھنا چاہیے۔ اب آیئے آج کے عمل کی طرف ہم آپ کی خدمت میں پورے سر اور آدھے سر کا درد آج کے دور میں بہت عام ہے۔ بڑوں کو ہی نہیں بلکہ بچوں کے سر میں بھی شدید درد اٹھتا ہے۔ سو درد سر کے لئے نقش پیش خدمت ہے آپ نو چندی جمعرات سے خوشبو جلا کر 266نقش روزانہ نوے دن تک لکھیں گے۔ لکھے ہوئے نقوش آٹے میں ملا کے جاری پانی میں بہادیں۔ نقش شروع کرنے سے پہلے ایک تسبیح درود پاک اور ایک تسبیح آخری نقوش لکھنے کے بعد پڑھیں گے۔ اب آپ جس کو بھی نقش لکھ کر دیں گے اسے فائدہ ہوگا۔ آدھے سر کے درد میں درد والی طرف اور پورے پیشانی پر باندھیں۔
یا اللہ | یا اللہ |
یا اللہ |
یا اللہ |
یا اللہ | یا اللہ | یا اللہ | یا اللہ |
درد سر سے نجات
تحریر:یونس وانسہروی، کراچی
یہ مضمون ماہنامہ راہنمائے عملیات دسمبر 2014 کے شمارے سے لیا گیا ہے۔