حل المشکلات معروف بہ گنجینہ عملیات و شعبدات و معالجات
قسط نمبر 6
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ جولائی2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
اہم موضوعات جو اس مضمون میں زیر بحث آئیں گے
دلہن کے بیاہ لانے کے وقت کی اور حمل اور اسقاط حمل اور تولد پسر خوشرو اور عورت پر مرد کے قادر ہونے کی دعائوں کے بیان میں
واسطے اسقاط نہ ہونے حمل کے
واسطے تولدپسر خوشرد کے
تدبیر قادر ہونے مرد کے عورت پر
اسم اعظم کے بیان میں
رہائی قیدی کے بیان میں
دیگر برائے رہائی قیدی
دفع قتل اور دیگر تکلیفات شدیدہ کے بیان میں
دفع دشمن کے لئے
فائدہ ہینگ کا
زخم خفیف اور چوٹ وغیرہ کے بیان میں
قوت حافظہ کے بیان میں
حصول مراد اور ظلم و تکلیف سے محفوظی کے بیان میں
واسطے محفوظ کے ہر ظلم اور تکلیف سے سنت فجر میں
دلہن کے بیاہ لانے کے وقت کی اور حمل اور اسقاط حمل اور تولد پسر خوشرو اور عورت پر مرد کے قادر ہونے کی دعائوں کے بیان میں
دلہن کو بیاہ لائے تو یہ دعا پڑھے اللھم انی اسئلک خیر ھاد خیر ماجبلھا علیا یہ حدیث ابودائود نے روایت کی ہے واسطے حاملہ ہونے عورت کے نہایت مجرب ہے۔ چاہے کہ جب عورت حیض سے پاک ہونہا لے۔ تو ایک بکری کا بچہ فربہ پروردہ ذبح کر کے اس کو ایک دیگچی میں پکاوے اور اس کا آب یخنی کا تھوڑا سا رکھا ہو۔ دن میں پی لے اور یہ آیت شیفہ ایک پاک و صاف برتن میں اس طرح سے لکھے کہ کوئی حروف مٹانہ ہو۔ اسے دھو کے عورت کو وقت جماع کے پلاوے دعا یہ ہے۔ اول سورہ فاتحہ اور درود شریف بعد اس کے ابجد ، ھوز ، حطی ، کلمن ، سعفص ، ترشت ، ژخذ اور بعد اس کے۔ اننا اذا رسول ربک لا ھک لک غلاما ذکیا قال کذالک قال امرا ربک وھو ھین ولنھلہ ایۃ الناس ورحمۃ للناس ورحمۃ مثاو کان امرا مقضا ط فحملتہ یازن اللہ تعالیٰ فحملت بطف اللہ تعالیٰ فحملتہ بلاھول و لا قوۃ الا باللہ فحملتہ فانتبذت بہ مکاناً قضیا انما امرہ اذا اراد شیئاً ان یقول لہ کن فیکون فسبحن الذی ابیدہ ملکوت کل شئی والیہ ترجعون۔ سبحان ربک رب العزت عما یصفون و سلام علی المرسلین والحمد للہ رب العلمین۔ انشاء اللہ تعالیٰ حمل رہے اور لڑکا پیدا ہو۔
واسطے اسقاط نہ ہونے حمل کے
ولیثوانی کفھم مائۃ و اردادروتسعاً قل اللہ اعلھم ط لکھ کے اور تعویذبنا کے عورت کے گلے میں باندھ دے۔ بفضلہ تعالیٰ اسقاط حمل نہ ہو۔
واسطے تولدپسر خوشرد کے
سورہ یوسف صاف اور صحیح ایسی لکھے کہ کوئی حرف مٹا نہ ہو اور تعویذبنا کے حاملہ عورت کے گلے میں ڈال دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بیٹا خوبصورت اور سعید جو سب برے کاموں سے محفوظ رہے۔
تدبیر قادر ہونے مرد کے عورت پر
حضرت حسن بصری سے لوگوں نے ایک مرد کا حال بیان کیا کہ اس کا بیاہ ہوا مگر عورت پر قادر نہ ہو سکا۔ حضرت نے فرمایا کہ دو انڈے جھنے ہوئے لائو ۔ وہ لوگ لائے ۔ آپ نے ان کا چھلکا اتار کے ایک پر والسمائ بینھا باید وان الموسعون ط لکھ کے مرد کو دیا اور دوسرے انڈے پر والارض نزلنا ھا قھم الماھدون لکھ کے عورت کو دیا اور فرمایا کہ کھالو جب دونوں نے کھا لیا۔ حضرت نے کہا جائو اور اپنا کام کر و۔ پس وہ مرد بہ برکت اس دعائے شریفہ کے عورت پر بخوبی قادر ہوا۔
اسم اعظم کے بیان میں
لفظ اللہ اسم اعظم ہے اگر بکمال اعتقاد اور صدق دل اور نیت اور عظمت اور حضور قلب سے اس نام کو پڑھ کر دعا مانگے بیشک قبول ہو اور اگر یا حی یا قیوم لا الہ الاانت کثرت سے پڑھا کر ے ۔ دل اس کا زندہ رہے اور عقل نیک اور کامل ہو۔
رہائی قیدی کے بیان میں
نقش مرقومہ ذیل کے جس کے ہر ضلعے میں 45 ہیں جس کے پائوں کے نیچے کی پاک مٹی ایک پاک تختے پر بچھار کر ساتویں ساعت جمعہ میں کہ ساعت شمس ہو لکھ کر پھر اس مٹی کو کپرے میں لپیٹ کے پاک اور ٹھنڈی جگہ پر قرب گھڑے کے رکھ دے۔ بفضلہ تعالیٰ قیدی چھوٹ جائے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
۱۶
۱۱
۱۸
۱۷
۱۵
۱۳
۱۲
۱۹
۱۴
دیگر برائے رہائی قیدی
ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ العلی العظیم حسبنا اللہ و نعم للوکیل ط دو ہزار بار پڑھے بفضلہ تعالیٰ قید سے نجات پائے۔
دفع قتل اور دیگر تکلیفات شدیدہ کے بیان میں
خوف قتل وغیرہ کیلئے اگر کسی کو اپنے قتل یا کسی اور تکلیف کا خوف ہو ایک بکری سالم کہ جس میں کوئی عیب نہ ہو ۔ کان کٹی لنگڑی سینگ ٹوٹی نہ ہو اور سب شرائط قربانی کے اس میں پائے جائیں لائے اور علیحدہ جگہ میں جہاں کوئی نہ دیکھے ۔ رو بقبلہ ذبح کرے اور وقت ذبح کے یہ کہے اللھم ھذا لک للھم ھذا ندائی فتقیلہ منی اور اس کے خون بھی نہ دیکھے اور وہاں پر کسی کا پائوں بھی نہ پڑے۔ پھر گوشت کے ساٹھ حصے کر کے فقراء اور مساکین کو بانٹ دے اور اس میں سے نہ کھائے اور نہ وہ شخص کہ جس کا خرچ اس میں ہوا ہو تو یہ بکری اس شخص کا فدیہ یعنی بدلہ ہو جائے گی اور وہ شخص آفت سے محفوظ رہے گا اور یہ مجرب ہے۔
دفع دشمن کے لئے
درمیان سنت اور فرض فجر کے سورہ الم ترکیف 41 بار اور اللہ القادر والمقتدر والقاھر کل جبار عند ناصر الحق حیث کان بہ الحول والقوۃ ان کانت الا صیحۃ واحرۃ ناذ اھم خامدون ۔ 41 بار پڑھے دشمن دفع ہو جائے ۔ مگر لازم ہے کہ خدا سے ڈرے اور جو قابل دفع کرنے کے ہو اُسی کے لئے پڑھے اور وہ بھی جب کوئی چارہ نہ ہو۔
آسیب زدہ اور مرگی والے کے بیان میں
آسیب زدہ اور مرگی والے کے لئے پاک پانی پر سورہ فاتحہ اور آیۃ الکرسی اور پانچ آیتیں اول سورہ جن کی پڑھ کر دم کرے اور اس کے منہ پر چھینٹا مارے بفضلہ تعالیٰ اچھا ہو جائے۔
دیگر آسیب زدہ
آلم آلمص طٰہ طس طسم کٰھٰعص یس والقران الحکیم ۔ حمعسق ق ن والقلم وما یسطرون ۔ مع بسم اللہ پڑھ کے دم کرے فوراً اچھا ہوجائے اور پھر کبھی آسیب کا خلل نہ ہو۔
دیگر آسیب زدہ یا مرگی والے کئے داہنے کان میں تو اذان کہے اور بائیں میں اقامت اچھا ہو جائے۔
فائدہ ہینگ کا
جس کے پاس ہینگ ہو۔ اس کے نزدیک جن نہیں آتے اور آسیب زدہ کو ہینگ سونگھا دیں ۔ آسیب دفع ہو جائے ۔
زخم خفیف اور چوٹ وغیرہ کے بیان میں
جس کسی کے پھوڑا یا پھنسی یا کوئی اور طرح کا زخم ہو جائے اس کو اول انگلی شہادت میں اب لگا کے مٹی پر رکھے اور پھر اٹھا کر اس زخم پر پلے اور اس دعا کر پڑھتا جائے۔
بسم اللہ ربنا تویۃ ارضنابریعۃ بعضنا یشئی سقیما باذن ربنا اللہ تعالیٰ کے حکم سے اچھا ہو جائے۔ واسطے کرمل کے یعنی کان کے پاس جو ورم ہوتا ہے اس پر انگلی سے لکھے ولو ان قرانا سیرت بہ ارجبال ارتطعت بہ الارض اتکم بہ المولی بل اللہ الا ۔۔۔ جمیعا ورم جاتا رہے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ واسطے واد کے داد پر مثل کلمۃ خبثۃ ساری آیت لکھے ورم جاتا رہے۔
واسطے شفائے مریض
صحیح نسانی میں ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص بیمار کی عیادت کو جائے اس کے پاس سات بار اسئل اللہ العظیم رب العرش العظیم ان یشفیک پڑھے ۔ وہ بیمار شفا پائے آیات شفاءحضرت ابو القاسم مشیری سے روایت ہے اور فرماتے ہیں کہ بڑا بیٹا سیرا بیمار تھا ۔ میں نے جناب رسول اللہ ﷺ کو خواب میں دیکھا اور بیٹے کا حال بیان کیا آپ نے فرمایا کہ آیات شفا کیوں نہیں استعمال کرتا ۔ میں نے آیات شفا لکھ کے اور پانی سے دھو کر لڑکے کو وہ پانی پلایا فوراً اچھا ہو گیا۔ آیات شفایہ ہیں۔ ریشف صدور توم مؤمنین ط وشفائ لمانی الصدور ط ربخرج من بط نھا شراب مختلف الوانہ فیہ شفائ للناس و منزل من القران ما ھو شفائ ورحمۃ للمومنین ط واذامرصنت وھو یشفین ط قل ھوالذین امنو ھدی و شفاء ط علما نے لکھا ہے کہ آیات ہر بیماری کیلئے شفا ہیں اور ہر درد کیلئے دوا ہیں اور بہت مجرب ہے۔
قوت حافظہ کے بیان میں
زیادتی حافظہ کے لئے سورہ الم نشرح چینی کے برتن میں لکھ کر پانی سے دھو کر پی لے خدا کے فضل سے حافظہ اس کا بہت قوی ہو جائے۔
حصول مراد اور ظلم و تکلیف سے محفوظی کے بیان میں
حصول مراد کیلئے جمعے کے روز طلوع آفتاب سے غروب تک روبقبلہ باوضو تنہائی میں بیٹھے اور یا اللہ یا رحمن پڑھتا رہے اور سات جمعے تک برابر یہ عمل کرے۔ پھر اللہ سے اپنی مراد مانگے بیشک حاصل ہو۔
واسطے محفوظ کے ہر ظلم اور تکلیف سے سنت فجر میں
جو شخص سورہ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں الم شرح اور دوسری رکعت میں الم ترکیف پڑھے اس دن ہر ظالم کا ہاتھ اس سے کوناہ رہے اور ہر برائی سے محفوظ رہے۔
قسط نمبر 7
حل المشکلات معروف بہ گنجینہ عملیات و شعبدات و معالجات
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ جولائی2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
dulhan ke bayah laane ke waqt ki aur hamal aur isqaat hamal aur tolad pasar khushro aur aurat par
mard ke Qadir honay ki duaoo ke bayan mein
wastay isqaat nah honay hamal ke
wastay tolad pasar khushro ke
tadbeer Qadir honay mard ke aurat par
ism Azam ke bayan mein
rihayi qaidi ke bayan mein
deegar baraye rihayi qaidi
dafaa qatal aur deegar takleef shadeda ke bayan mein
dafaa dushman ke liye
faida hang ka
zakham khafeef aur chout waghera ke
bayan mein
qowat Hafza ke bayan mein
husool morad aur zulm o takleef se mehfoze ke bayan mein
wastay mehfooz ke har zulm aur takleef se sunnat Fajar mein
In the statement of the time of the bride’s marriage and the prayers of pregnancy and abortion and birth of the son-in-law and the man over the woman.
Pregnancy for non-abortion
For the sake of Toldapsar Khoshrad
The power of the man over the woman
In the statement of the great name
In the statement of the released prisoner
Other prisoners for release
In the statement of repulsion murder and other severe torture
Repel the enemy
The benefit of hanging
In the statement of minor wounds and injuries etc.
In the statement of memory power
Achieved means and statement of protection from oppression and suffering
In Sunnah Fajr from every oppression and suffering of the safe