حل المشکلات معروف بہ گنجینہ عملیات و شعبدات و معالجات
قسط نمبر2
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ جون2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
سورہ یٰسین کے فوائد اور فضائل کے بیان میں
حصول مطلب مشکل کیلئے
:
جس حاجت کیلئے اکتالیس بارسورہ یٰسینپڑھے وہ پوری ہو۔ فقیہ علی بن قاسم حکمی نے لکھا ہے کہ میں نے ایک مشکل حاجت کیلئے اکتالیس باریٰسین پڑھی اللہ تعالیٰ نے وہ مشکل آسان کی اور وہ مطلب حاصل ہوا ۔ واسطے قضائے حاجت کے داری نے صحیح روایت کی کہ جناب رسول ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی سورہ یٰسین کو اول روز میں پڑھے اس کی تمام حاجتیں پوری ہوں۔
سورہ یٰسین اور ملک قضائے کیلئے پڑھنا:
بعض علماء نے فرمایا سورہ ملک میں پس جو شخص سورہ یٰسین اور لفظ الرحمن پر سیدھے ہاتھ کی انگلیاں کھولے اور لفظ اللہ پر بائیں ہاتھ کی اور کھولنا اور بند کرنا چھنگیا سے شروع کرے ۔ اس سے ملی ہوئی انگلیوں کی طرف سے یعنی پہلے چھنگلیاں بند کرے پھر اس کے اوپر کی انگلی پھر بیچ کی انگلی اور اسی طرح بند کرے جس مطلب کے لئے یہ عمل پڑھے بفضلہ تعالیٰ مطلب جلد تر حال ہو اور دعا قبول ہو۔ سو اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور سوائے بھلائی کے دعا نہ مانگے۔
آیۃالکرسی کے فوائد اور منافع کے بیان میں
رات کو آیۃ الکرسی پڑھنے کا ثواب صحیح حدیث میں آیا ہے کہ جو شخص رات کو آیت الکرسی پڑھ لے شیطان اس کے پاس نہ آئے ۔ بعد نماز کے آیۃ الکرسی پڑھنے کا فائدہ سنن نسائی میں ہے کہ جناب رسول ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی آیۃ الکرسی بعد ہر نماز کے پڑھے مرنے کے بعد بہشت میں داخل ہو۔جمعے کے بعد عصر کے درمیان آیۃ الکرسی پڑھنا واسطے اثر عجیب اور قبولیت دعا کے امام نوری نے فضائل اور منافع آیۃ الکرسی میں ایک کتاب خوب تضیف کی ہے۔ اور اس میں لکھا ہے کہ جو کوئی ہر جمعے کے دن بعد عصر کے خالی جگہ میں تین سو تیرہ بار آیۃ الکرسی پڑھے ایسی خیروبرکت حاصل ہو کہ قیاس میں نہ آئے۔
فائدہ:
یہ عدد نہایت مبارک عدد ہیں۔ مرسلین کا انبیا میں سے اور عدد ہے ۔ اصحاب طالوت اور اصحاب بدر کا اس عدد سے جو وظیفہ پڑھے خیروبرکت پائے۔
سورۃ الملک اور چند اور سورتوں کے فوائد کے بیان میں
نجات دنیا سورۃ الملک کا عذاب قبر سے
اکثر روایتوں میں وارد ہے کہ یہ سورت عذاب قبر سے بچاتی ہے۔ روایت ہے کہ صحابی نے نادانستہ اپنا خیمہ ایک قبر پر نہسادہ کیا اس میں انہوں نے سنا کہ ایک شخص زمین کے اندر سورۃ الملک پڑھتا ہے۔ یہاں تک کہ اس نے تمام کی اس صحابی نے جناب رسول خدا ﷺ کے حضور میں حاضر ہو کر یہ حال بیان کیا ۔ آپ نے فرمایا کہ یہ سورت نجات دینے والی ہے عذاب قبر سے۔
حکایت متعلق بعذاب قبر:
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی بعض تالیفات میں بعضے ولی اللہ ساکن شہر زمید سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے کہا میں ایک جنازہ کے ساتھ قریب مغرب گیا۔ بعد دفن کے جب لوگ پھرے اور رات ہوئی میں نے خواب دیکھا کہ ایک شخص کتے کی صورت قبر میں گیا اور تھکا ہوا نکلا زبان نکالے داہنی آنکھ سے کاٹا میں نے حال پوچھا اس نے کہا کہ میں اس میت سے برائی کرنے کے ارادے سے گیا تھا مگر سورۃ یٰسین نے مجھے روکا اور میری زبان نکال لی اور مجھے کسی نے اسی وقت یہ کہا کہ اگر یہ مردہ سورۃ ملک بھی پڑھتا ہوتا تو وہ سورت تیری دوسری بھی نکال لیتی ۔
نماز قضائے حاجت بہ ترکیب سورۃ ملک
:
روایت ہے کہ جو کوئی سورہ الم تنزیل اور سورۃ ملک دو رکعت میں پڑھے اور بعد اس کے یہ پڑھے یا دائم یا حی یافرد یا وتر یا قدیم یا اخدیا صمد صلی علیٰ سیدنا محمد وعلیٰ الہ سیدنا محمد۔ اس کے بعد اپنی حاجت خدائے تعالیٰ سے مانگے۔ انشاء اللہ مراد اس کی حاصل ہو۔
سورۃ ملک وقت چاند دیکھنے کے پڑھنا
:
بعض علماء سے روایت ہو کہ جو شخص سورۃ ملک چاند دیکھنے کے وقت پڑھے اسے اس مہینے میں ہر طرح کی خیرو برکت حاصل ہو اور ہر شر سے محفوظ رہے ۔ سورۃ ملک وقت طلوع آفتاب کے جو کوئی پڑھے اس دن سب شروں سے محفوظ رہے۔
سورۃ واقعہ اور دیگر چند سورتوں کے بیان میں
اس سورۃ میں بڑی خاصیت دفع فاقہ اور حصول فنا کی ہے۔ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو کوئی سورت واقعہ ہر رات پڑھ لیا کرے ۔ کبھی اس سے فاقہ نہ ہو۔
واسطے حصول مراد
:
جو کوئی سورت واقعہ چالیس بار ایک مجلس میں پڑھے اس کی سب حاجتیں پوری ہوں۔ عالیٰ الخصوص جو متعلق ہوںرزق کے۔
رزق اور حصول مراد کیلئے
:
کثرت سے پڑھنا باعث حصول مقصد ہے۔ امام ولی احمد موسیٰ بن عجیل سے ایک شخص نے فقر کی درخواست کی انہوں نے کہا کہ سورت اناانزلنا کثرت سے پڑھ اور بعد اس کے یہ دعا سات بار پڑھ اللھم یامن یلتفی من خلقہ حمید اولا یلتفی من احد من خلقہ یا احد من لا احد لہ لقطع الرجاء الافیک داخیت الا عمال الانیک یا غیاث المستغلثین اغتنی اور لفظ اغتنی 3 بار کہے بعض علماء نے کہا ہے کہ جو کوئی شخص جس کو حاجت پیش آوے 4 بار سورۃ انا انزلنا اور 41بار یہ دعا پڑھے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہ حاجت بہت جلد بر آوے۔
جاری ہے
قسط نمبر 3
حل المشکلات معروف بہ گنجینہ عملیات و شعبدات و معالجات
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ جون2021کے شمارے سے لیا گیا ہے۔