جال (پھندا)دیکھنا مال و منال میں برکت ہو۔ مقصد پورا ہو جائے۔
جال خریدتادیکھنا اہل و عیال میں ترقی کا باعث ہے۔
جال سے شکار کرے دیکھنا دولت دنیا جمع کرنے کی علامت ہے۔
جال پھٹا پرانا دیکھنا مال ضائع ہو غریب مفلس ہو جائے پشیمانی اٹھائے۔
جانماز(مصلی)دیکھنا اگر گھر جانماز دیکھے تو خیرو برکت ہو یا الہٰی میں مشغول ہو۔
جانماز مسجد میںدیکھنا ملک حجاز کا سفر درپیش ہو حج کرے۔
جانماز کسی کو دینا لوگوں کو خدا کی طرف بلائے۔ یعنی تلقین و وعظ و نصیحت کرے۔
جادو کرتا دیکھنا لوگوں کو اپنے ماتحت کرنا۔
جادوگردیکھنا فتنہ فساد برپا ہو۔ باعث حیرانی ہے۔
جادوگر سے لڑتادیکھنا فتنہ و فساد کو مٹائے صلح محبت پیار کی تعلیم دے۔
جبہ پہنتادیکھنا نیک بخت خوش سلیقہ عورت سے شادی کرے۔
جبہ کسی کو پہنانا اپنی لڑکی کی شادی کرے ۔ عزت و عظمت پائے۔
جبہ اتارتا دیکھنا عورت سے مفارقت ہو۔
جٹا دہاری ہونا سوداگری کرے مال و دولت پائے عورت ہاتھ آئے۔
جٹا دھاری دکھانا دیندار ہو نیک کردار ہو۔ کسی سے نفع حاصل ہو۔
جٹا اکھیڑتا دیکھنا کسی بزرگ کی صحبت سے منفعت حاصل ہو۔
جج خود کو بنادیکھنا عزت و بزرگی کی دلیل ہے۔ منفعت مزاج دولتمند ہو۔
جج یا منصف دیکھنا کسی نیک شخص سے منفعت حاصل ہو۔
جراب پہننا بیابان کا سفر تنہا درپیش ہو۔ مال و دولت حاصل کرے۔
جراب دیکھنا مال و دولت حاصل ہو۔
جراب فروخت کرنا مال و منال ضائع کرے۔
جسم ننگا دیکھنا غم و اندوہ اور تنگی رزق کا باعث ہے یا بیماری آئے۔
جسم فربہ دیکھنا زیادتی رزق فارغ البالی اور کامیابی ہو۔
جسم لاغر دیکھنا غربت ، تنگدستی اور بیماری کی علامت ہے۔
جگر دیکھنا مال پوشیدہ ملے۔ عیش و عشرت میں عمر بسر ہو۔
جگر بکری یا گائے کا دیکھنا مال نعمت حاصل ہو فرزند پیدا ہو۔
جن دیکھنا فریب دغا سے لوگوں کو حیران کرے یا خود بلا یا آفت میں مبتلا ہو۔
جن سے کچھ لینا مکروہ فریب سے دولت پیدا کرے۔
جن سے جنگ کرنا بہادر، بردبار اور عالی قدر ہو سرداری ملے۔
جنازہ جاتا دیکھنا ظالم بادشاہ یا حکومت سخت قائم ہو۔
جنازہ اپنادیکھنا اگر ساتھ ہجوم دیکھے تو بزرگی و عظمت حاصل ہو۔ فلاح پائے۔
جنازہ مرد کا اٹھانا دیکھنا بہتری حاصل ہو۔ شاہی ملازموں میں شامل ہو۔
جولاہا دیکھنا مسافر یا قاصد ہو۔ عزت حاصل ہو۔
جولاہا کپڑا بنتادیکھنا دنگا فساد کرنیکا موجب ہے۔ غم و اندوہ پڑے۔
جوئیںدیکھنا دشمن کو مغلوب کرے مگر گھر میں خرابی پیدا ہو۔
جوئیں مارتادیکھنا خشومت و نحوست گھر میں پڑے بدنام ہو نقصان اٹھائے۔
جونک دیکھنا لالچی دشمن سے واسطہ پڑے۔
جونکیں لگوانادیکھنا مال کا نقصان ہو۔ اگر بیمار خواب دیکھے تو تندرست ہو۔
جونک مارنادیکھنا دشمن کو مغلوب کرے آرام پائے بے فکر ہو جائے۔
جواہرات (موتی) ملنادیکھنا صاحب علم ہو، عالم، ادیب، فاضل ہو، نیک ہو، سخی ہو۔
جواہرت فروخت کرنادیکھنا لوگوں کو علم سکھائے معلم و اتالیق بیدل ہو۔ سخاوت کمال کرے۔
جواہرات گم ہو جانا بخیل حاسد ہو لالچی ہو ریاکاری پیشہ اختیار کرے۔
جوہری دیکھنا بزرگوں کا ہم نشین ہو۔ علم ظاہری سے فائز المرام ہو۔
بہائو پر جانا دیکھنا فرمان الہٰی کی متابعت کرے صالحین میں شمار ہو نیک کردار ہو۔
جہاد پر تیار ہونا دیکھنا ترقی دین ہو پرہیز گار متقی ہو۔دولت حاصل کرے۔
جنتری(جنم پتری) دیکھنا اگر خواب میں جنتری دیکھے تو عمر دراز ہو۔ تندرستی حاصل ہو۔
جنتری پھٹی دیکھنا عمر کوتاہ ہو بیماری آئے رنج اٹھائے۔
جنگ کرتا دیکھنا صلح محبت آرام پائے مسرت و خوشی حاصل ہو۔
جہنم دیکھنا گناہوں سے توبہ کرے نیک ہو جائے۔
جنت دیکھنا عیش و عشرت دولتمندی حاصل ہو۔بزرگوں میں داخل ہو۔
جنجو(زنار) پہننا گناہوں میں غافل ہو۔ گمراہ دین ہو۔ غیر اقوام کا ہمنوا ہو۔
جنجوتوڑتا دیکھنا عصیاں سے تائب ہو۔ راہ ہدایت پائے نیکوں میں شامل ہو۔
جنگل دیکھنا دشمن پر غالب آئے آرام و راحت پائے۔
جنگل میں شکار کھیلنادیکھنا بادشاہ یا حاکم ہو یا سرداری ملے۔
جنگل کی سیر کرنادیکھنا غم و اندوہ سے نجات پائے آرام سے زندگی بسر ہو۔
جو خشک دیکھنا خیرو برکت کا باعث ہے اگر روٹی کھائے تو بزرگی حاصل ہو۔
جو بونادیکھنا مال جمع کرے عزت حاصل ہو، دولتمند ہو خوش نصیب ہو۔
جوان ہونادیکھنا اگر بوڑھا آدمی اپنے تئیں جوان دیکھے تو نقصان اٹھائے۔
جوان بڑھاپا دیکھے بزرگی پائے عقلمندوں میں شامل ہو۔
جوتا دیکھنا یا پہننا عورت سے تعبیر ہے شادی کی بشارت پائے۔
جوتا سیاہ خریدنادیکھنا عورت مالدار ملے مگر سخت مزاج ہو۔
جوتاسرخ خریدنادیکھنا عورت عیاش اور آزاد طبع ملے۔
جوتاسفیدخریدنا دیکھنا عورت پاکیزہ اور خوبصورت پائے۔
جوتا ٹوٹا ہوا پہننا عورت متعلقہ یا بیوہ یا بد صورت سے شادی ہو۔
جوتا پائوں سے اتارنا عورت کو طلاق یا مفارقت پائے۔
جوتے کے تسمے ٹوٹے دیکھنا عرصہ دراز سفر میں رہے۔
جوتا پہننا پھٹا دیکھنا سفر رک جائے غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔
جوئے آب دیکھنا نیکی اورسچائی سے تعبیر ہے ۔ دنیا کی دولت ملے تو نگر ہو۔
جوئے آب رواں دیکھنا خیر و برکت پائے نیک اور صادق القول ہو۔ دولتمند ہو۔
جھاڑو دیکھنا خادم نوکر رکھے آرام پائے۔
جھاڑو دیتا دیکھنا اگر گھر میں جھاڑو دیتا دیکھے تو مال ضائع ہو نقصان اٹھائے۔
جہاز سمندری دیکھنا رنج و الم سے نجات پائے روزگار میں ترقی ہو۔
جہاز ہوائی دیکھنا کامیابی اور کامیابی کی دلیل ہے۔
جھاگ دیکھنا مال کثیر اور نعمت غیر مترقبہ حاصل ہو۔
جھاگ شہدکی کھانا دیکھنا شیریں کلامی۔ مال حلال رزق پاکیزہ پائے۔
جھگڑا کرنا حاکم سے دیکھنا اگر غالب آئے تو خیر و برکت ہو عزت توقیر پائے۔
جھگڑا کرنا بے سبب دیکھنا لوگوںکو ستائے ظالم اور جفاکار ہو۔
جھولا جھولنادیکھنا عیش و راحت ہو دولت ملے امن و آرام پائے۔
جھولا میں بیٹھنا دیکھنا مہربان عورت اور خوبصورت کنیز ملے دولت آرام و راحت پائے۔
جھولا تیار کرنادیکھنا کاروبار میں بے پناہ ترقی ہو۔ شادی کا انتظام کرے۔
جھنڈا سفید دیکھنا امام وقت ، عالم یا فقیر روشن ضمیر ہو۔ صاحب عزت توقیر ہو۔
جھنڈا سبز دیکھنا سفر درپیش ہو۔ مگر عاقبت پیش ہو۔ مراجعت کرے سلامت رہے۔
جھنڈا سرخ دیکھنا خوشی حاصل ہو۔ کام میں نیک نامی ہو۔
جھنڈا زرد دیکھنا بیماری آئے یا تکلیف اٹھائے مگر جان سے بچ جائے۔
جھنڈا سیاہ دیکھنا سردار فوج ہو، فاتح غیر قوم ہو، صحرا کی سیر ہو۔
جھنڈا ہاتھ میں دیکھنا ھکومت سرداری، عزت و جاہ و حشمت پائے۔
جھولی میں پھول ڈالنا اگر عورت دیکھے تو لڑکا پیدا ہونیکی کوشخبری ہے اگر آدمی خواب دیکھے تو بزرگی ملے دولت و دین و دنیا ملے۔
جھولی دیکھنا عورت، ترقی دین، درازی عمر، مال و نعمت خیر و برکت پائے۔
جھولی خالی دیکھنا باعث رنج و پریشانی ہو۔ لڑکے کی موت واقع ہو۔
جیل خانہ دیکھنا رنج و علم اٹھائے۔ کسی بہتان میں بدنام ہو۔
جیل خانہ میں دیکھنا سخت مصیبت درپیش ہو یا قرضدار ہویا غلامی اختیار کرے۔
جھانج دیکھنا کسی جشن میں شامل ہو اطراف سے راحت پائے۔
جھومردیکھنا(ٹکا) عورت خوبصورت ملے جس سے زینت مکان ہو باعثِ آرام ہو۔
جھومر پہننادیکھنا اگر باقرہ دیکھے تو عنقریب شادی ہو جائے اور اگر شادی شدہ عورت دیکھے تو خاوند کی نظروں میں عزت و مرتبہ پائے۔
جھومر اتارنادیکھنا خاوند سے مفارقت ہو جائے۔ یا پریشانی اٹھائے۔
جلاد دیکھنا مصیبت سخت درپیش آئے یا پیغام اجل پائے، یعنی بیمار ہو۔
جلاد کو قتل کرتے دیکھنا اگر اپنے تئیں قتل ہوتا دیکھے تو رنج و غم سے نجات پائے قرض ہو تو فراغت پائے بیمار ہو تو صحت پائے عاشق ہو تو معشوق پائے۔
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu