تازیانہ دیکھے |
نوکر فرار ہو باعث پریشانی ہو۔ |
تازیانہ بدن پر پڑنا |
گناہوں سے توبہ کرے نیک راہ اختیار کرے۔ |
تال مکھانہ دیکھنا |
پھول اور پھل دیکھے تو طاقت و توانائی حاصل ہو۔ |
تال مکھانہ کا درخت دیکھنا |
کمزوری یا بیماری کی علامت ہے۔ |
تالاب دیکھنا |
اگر صاف پانی دیکھے تو خوشی نصیب ہو پانی گدلا ہو تو بیماری آئے۔ |
تالاب میں نہانا |
بیمار ہو تو شفاء پائے اگر تندرست دیکھے تو دنیا سے کنارہ کش ہو۔ |
تانبا دیکھنا یا پانا |
مال و منال حاصل ہو۔ دولت دنیا ہاتھ آئے۔ |
تانبے کا برتن دیکھنا |
نکاح و شادی ہو۔ باعث عیش وطرب ہو۔ |
تانبا گننا دیکھنا |
مشکلات سے نجات حاصل ہو خوشحال ہو۔ |
تاریکی اندھیرا دیکھنا |
رنج و غم میں مبتلا ہونیکی دلیل ہے ضلالت کا موجب ہے۔ |
تاریکی بڑھتی دیکھنا |
شہر میں وبا پڑنے کا باعث ہو کفر و شرک گمراہی کا موجب ہو۔ |
تاریکی گھٹتی دیکھنا |
گمراہی سے ہدایت پائے۔ بیماری سے شفا پائے۔ |
تبر(کلہاڑی) دیکھنا |
عزیز و اقارب سے جدا ہو یا کسی عزیز کی موت واقع ہو۔ |
تخت دیکھنا |
کسی بزرگ سے فیضیاب ہو اور بلندی مرتبہ عزت ہو۔ |
تخت پر بیٹھنا دیکھنا |
جاہ و حشمت حاصل دولت بے اندازہ پائے عزت و توقیر ہاتھ آئے۔ |
تخت سے اترتا دیکھنا |
تنزل و معزول ہو پستی پائے مراتب میں کمی واقع ۔ |
تخت لٹتا دیکھنا |
بادشاہ کو تنزل ہو یا سخاوت میں یکتا ہو۔ |
تابوت دیکھنا |
دلی مراد برائے دفینہ مال ہاتھ آئے۔ |
تابوت شکستہ دیکھنا |
دلی مراد پوری نہ ہو پشیمانی اٹھائے۔ راز افشا ہو جائے۔ |
تاج دیکھنا |
مرد دیکھے تو عزت و توقیر حاصل ہو۔ عورت دیکھے تو شہرت پائے۔ |
تاج ملنا یا پانا |
اگر بادشاہ دیکھے تو سلطنت وسیع ہو اگر اور پائے تو عزت و مرتبہ بلند پائے۔ |
تاج عورت کے سر پر دیکھنا |
بلند مرتبہ پائے صاحب عزت توقیر ہو۔ |
تاج چمکدار دیکھنا |
اگر عورت دیکھے تو صاحب عزت و دولتمند سے شادی کرے۔ |
تاج ٹوٹتا دیکھنا |
تنزل کا باعث ہے غربت اٹھائے افلاس سے ذلت اٹھائے۔ |
تاج گرتا دیکھنا |
عورت دیکھے تو شوہر فوت اگر بادشاہ دیکھے تو سلطنت میں زوال آئے۔ |
تاریا تاربرقی دیکھنا |
درازی عمر کی علامت ہے۔ |
تاروصول کرنا دیکھنا |
رنج و غم میں مبتلا ہو۔ کسی کی موت کی خبر آئے۔ |
تاربھیجتا دیکھنا |
پریشانی کے بعد کامیابی حاصل ہو۔ |
تار لکھتا دیکھنا |
باعث راحت و خوشی ہو۔ مسرت و شادمانی ہو۔ |
تاڑ کا درخت دیکھنا |
غم و تردد میں پڑے مصیبت درپیش ہو۔ |
تاڑ کا پھل کھانادیکھنا |
بیکاری و بیماری میں مبتلا ہو۔ |
تاڑی کا پینادیکھنا |
مال حرام ہو۔ نکاح کرے نعمت دنیاسے مستفید ہو۔ |
تاڑی فروخت کرنادیکھنا |
فتنہ میں مبتلا ہو دکھ اٹھائے۔ |
تخم (بیج)بونادیکھنا |
بزرگی و مراتب زیادہ ہو خیر و برکت ہو عورت حاصل ہو۔ |
تخم گندم بونادیکھنا |
کام میں برکت ہو۔ خوشی و مسرت ہو۔ |
تخم جو بونادیکھنا |
مال جمع کرے عیش و آرام پائے نیک زندگی بسر ہو۔ |
تخم باجرہ بونادیکھنا |
غم و اندوہ میں مبتلا ہو گرفتار رنج و بلا ہو۔ |
ترازو دیکھنا |
قاضی بادشاہ حاکم کے برابر ہے۔ اگر پلڑے برابر دیکھے تو عدل و انصاف ہو۔ |
ترازو ٹوٹا دیکھنا |
قاضی یا بادشاہ عادل حاکم فوت ہو جائے۔ |
تربوز دیکھنا |
دولت ہاتھ آئے عظمت و عزت پائے۔ |
تربوز کھاتا دیکھنا |
مال و دولت اور نعمت پائے مسرت حاصل ہو۔ |
تسبیح دیکھنا |
حصول مال و بزرگی کی دلیل ہے یاد الہٰی میں مشغول ہو۔ |
تسبیح پڑھتا دیکھنا |
متقی و پرہیز گار ہو۔ صبح و شام عبادت میںرہے ددنیا سے نجات پائے۔ |
تصویر دیکھنا یا پانا |
عورت ملے مال حرام اکٹھا کرنیکی کوشش کرے۔ |
تصویر خریدنادیکھنا |
عورت خریدے۔مگر باعث پریشانی ہو۔ |
تصویر ٹوٹی دیکھنا |
عورت سے جدا ہونے کا باعث ہے۔ |
تصویر اپنی بدصورت دیکھنا |
سختی نازل ہو کسی آفت میں گرفتار ہو۔ مشکل درپیش ہو۔ |
تصویر اپنی خوبصورت دیکھنا |
عزت پائے دولت ہاتھ آئے۔ آرام و آسائش ہو۔ |
ترش چیز کھانا |
کاروبار میں کمی اور مال میں نقصان ہو۔ |
تکبیر کہتا دیکھنا |
دشمن سے محفوظ رہے۔ بلائے آسمانی سے خلاصی پائے۔ خیرو برکت ہو۔ |
تکلا دیکھنا |
لڑکی باکرہ سے نکاح کرے۔ |
تکلاٹوٹا دیکھنا |
لڑکی یا بہن فوت ہونے کی علامت ہے۔ |
تکلاسیدھا کرتے دیکھنا |
اگر مردہ دیکھے تو رنج و غم پائے اگر عورت دیکھے تو نجات پائے خوش ہو۔ |
تل دیکھنا |
ملازم ہو تو عہدہ زیادہ پائے اگر نہیں تو حاکم وقت سے عزت حاصل ہو۔ |
تلواردیکھنا |
لڑکی یا لڑکا پیدا ہو۔ |
تلوار کی نیام دیکھنا |
عورت ملے یا نعمت و برکت ملے۔ |
تلوار زنگ آلودہ دیکھنا |
عورت فوت ہو باعث تکلیف ہو۔ |
تلی دیکھنا |
حلال جانور کی ہو تو مال پاکیزہ طیب ملے حرام جانور کی ہو تو مال مشکوک و حرام پائے۔ |
تنبورہ دیکھنا |
چند روز عیش و عشرت میں ضائع کرے ذلالت اٹھائے۔ |
تنور دیکھنا |
بزرگ اور حاکم ہونے کی نشانی ہے۔ |
تنورگرم روشن دیکھنا |
گھر کی خوشحالی کا باعث ہو اہل و عیال خوشحال ہو نعمت ملے۔ |
تنور شکستہ دیکھنا |
گھر کی بربادی ہو تنگی رزق ہو جائے کلفت رنج اٹھائے۔ |
تنور میں روٹی پکانا دیکھنا |
رزق حلال پاکیزہ ملے۔ نعمت بے اندازہ پائے۔ |
تیر دیکھنا |
دلی مراد بر آئے۔ |
تیر نشانہ پر لگانادیکھنا |
رنج و غم سے نجات پائے دلی مقصد پوراہو۔ |
توا دیکھنا |
گھر کے خادم یا منتظم سے تعبیر ہے۔ نعمت، برکت آسودہ حال ہو۔ |
توا نیا خریدنادیکھنا |
گھر کا خادم صالح اور نیک ملے آسائش رزق ہو۔ |
توا گم جاتا دیکھنا |
منتظم یا خدمت گار جاتا رہے یا تنگی ٔ رزق ہو جائے۔ |
تویرہ پاتا دیکھنا |
خیرو برکت حاصل ہو مال جمع کرے یا راز پوشیدہ رکھے۔ |
تویرہ گم جات دیکھنا |
تنگی ٔ رزق ہو۔ افلاس مصیبت دیکھے۔ |
توپ دیکھنا |
دشمن پر غالب ہو کام میں کامیاب ہو۔ |
توپ چلاتا دیکھنا |
بادشاہ وقت یا حکومت سے فائدہ بے انداز پائے عزت حاصل ہو۔ |
توپ کھینچنا |
دشمن پر غضب ناک ہو رعب و دبدبہ زیادہ ہو۔ |
توپ زنگ آلود دیکھنا |
دشمن سے خائف ہو یا تدبیر کارگر نہ ہو۔ پریشانی اٹھائے۔ |
توت (شہتوت) دیکھنا |
پھل دیکھے تو عورت ملے یا اولاد پیدا ہو۔ |
توت کا درخت دیکھنا |
مال طیب ملے منفعت پائے آرام سے زندگی بسر ہو۔ |
تورات شریف پڑھنا |
عزت و حشمت حاصل ہو۔ موجب خیر و برکت ہو۔ |
توڑنا کسی چیز کو |
غم و الم میں مبتلا اگر پھول توڑے تو فرزند پیدا ہو۔ |
توشک خانہ دیکھنا |
رزق میں برکت ہو۔ خوشحال ہو، عمر دراز ہو۔ |
توشک سبز دیکھنا |
اوسط درجہ پر رزق حاصل پائے غم و اندیشہ دور ہو۔ |
توشک سیاہ یانیلی دیکھنا |
رنج و غم میں مبتلا ہو۔ حیرانی اٹھائے۔ |
توشک گم ہو جانا |
چوری ہو جائے یا نقصان اٹھائے۔ |
توشک دیکھنا |
رزق حلال پائے درازی ہو اور خیر و برکت ہو۔ |
تول پورا تولنا |
نیک نیت راست باز ہو۔ عدل و انصاف ہو۔ |
تول کم تولنا |
بخیل دغاباز ہو۔ مکار فریبی ہو ذلالت اٹھائے۔ |
تول زیادہ تولنا |
سخاوت اختیار کرے نیک و متقی اور ہر دلعزیز ہو۔ |
تھوک تھوکنا |
طوالت عمر پائے توبہ کرے گناہ سے بچے۔ |
تھوک زیادہ سیاہ دیکھنا |
بیمار ہو۔ رنج و غم میں مبتلا ہو۔ اگر سرخ تھوک آئے تو موت وارد ہو۔ |
تھوکنا مسجد میں |
بے دین و بے حیا ہو۔ اسلام سے گمراہ ہو۔ |
تھوکنا مجلس یا گھر میں |
بدنام و بے لگام ہواسلام سے گمراہ ہو۔ |
تیتردیکھنا |
خوبصورت عورت ملے باعث مسرت ہو۔ |
تیتر کا گوشت کھانا |
عورت کا مال کھائے یا مال حلال پائے۔ |
تیترپکڑنا |
کنیز یا خادم پائے دولت ہاتھ آئے راحت و آرام میسر آئے۔ |
تیتر اڑتا دیکھنا |
اگر گم ہو یا اڑ جائے تو عورت سے جدائی ہویا کنیز جاتی رہے۔ |
تیرتا پانی میں دیکھنا |
مال اکٹھا کرے اگر جدوجہد سے تیرے تو مشکل مال ہاتھ آئے۔ |
تیرتا پانی میں گھر جانادیکھنا |
مشکلات کا سامنا کرے مصیبت میں پھنس جائے اگر آسانی سے کنارے پر پہنچے تو کامیاب ہو۔ |
تیل نچوڑنا یا نکالنادیکھنا |
عزت و توقیر حاصل ہو دولت دنیا ملے۔ |
تیل خریدنادیکھنا |
نیک نام اور بلند مرتبہ حاصل ہو۔ |
ترنج خریدنا دیکھنا |
نیک نام اور بلند مرتبہ حاصل ہو۔ |
ترنج تر دیکھنا |
اگر کثرت سے دیکھے مال ملے نیکنامی ہو اولاد ملے گھر آباد ہو۔ |
تکیہ دیکھنا |
مرتبہ بلند ہو بزرگی حاصل ہو نامور ہو۔ |
تیمم کرنادیکھنا |
خوشی حاصل ہو غم دور ہو مصیبت سے راحت پیش آئے۔ |