تسخیر جنات
Part-1
عنوان
فہر ست ہذا
تمہید سدید
تحریر مو تف
دائر ہ حروف تہجی
باب اول
تذکرہ حروف با موکل وزکوٰۃ اورحصار معہ دیگر امور متعلقہ۔
باب دوم
اسمائے سیا ر گا ن وخمسہ متحیر ہ دوستی اور دشمنی اور جائے قیام و تعلقات ما بین بروج وسیا ر گان وایام نیک و بد معہ ساعات وبخورات
با ب سوم
پر ہیز جلالی وجمالی۔ رجا ل الغیب شر ائط تسخیر عمل۔ لگن و منکرات
با ب چہارم
بیان تاریخہائے نحس متعلقہ بر وج معہ دائر ہ تثلیث و سیا ر گا ن کے اسمائے ثانی واسمائے موکلا ت معہ سمت وایا م ہفتہ وغیرہ
باب پنجم
اسمائے حسنیٰ کا تذکرہ، خواص حروف تہجی۔ حروف نورانی اور ظلمانی کی تشریح وغیرہ
باب ششم
تذکرہ عمل تسخیر اجنہ و تدارک دفع ہونے ارواح بد و دفع نیند وسستی معہ دیگر امور
باب ہفتم
متفر قا ت
بیان خسوف وکسوف وغیرہ
تمہید سد ید
شائقین عملیات و متلاشیان اسرار ورموز کے لیے یہ خبر یقینابا عث مسرت ہو گی کہ ان کی آرزو ئے دیر ینہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہماری کو ششیں بار آور ہوئیں اور ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ زیر نظر کتاب ’’تسخیر جناب ‘‘ایک ایسے با عمل عامل با کما ل کی تر تیب دی ہوئی ہے جس نے اپنی روحانی قو تو ں کے ذریعہ بلاد بمبئی میں کافی مقبولیت حاصل کی اور ہزاروں ضرورت مند وں کو بغیر کسی پس پیش کے نفع پہنچاتا رہا۔ چنا نچہ سعی بلیغ پر یہ نسخہ ہمیں ہاتھ آیا ہے جس کو ہم کتنی صورت میں پیش کر رہے ہیں۔ یوں تو اس موضوع پر نئے نئے ناموں اور عنوانات کے تحت بہت سی کتابیںلکھی جا چکی ہیں اور نہ معلو م کتنی اور لکھی جائیں گی۔ آنے والی کتابوں پر ہمارا کچھ لکھنا تو قبل ازوقت اور عبث ہے البتہ مو جودہ کتابوں کے اندرزیادہ تر نقوش اور معر ب دعائیں ہم کو غلط ملیں۔ دعاؤں کے اعراب کے بابت تو اس قد ر تحریر کر نا کا فی ہو گا کہ حروف کچھ زیر وزبر اور پیش کا زیادہ ترصحیح طریقہ پر استعمال نہیں کیا گیا ہے حالانکہ یہی علامات سب سے اہم ہیں اس لیے کہ عربی لکھے پڑھے حضرات یا معمولی عربی داں بھی اس بات کو اچھی طرح جانتا ہے کہ انہی اعراب کے غلط استعمال سے عربی عبارت وآیات کے معنی بالکل بد ل جاتے ہیں اور آیات کے معنی کی تبدیلی تو بعض دفعہ انسان کو اس کی غلطی کی بنا پر منزل کفر میں داخل کر دیتی ہے تو اب آپ ہی انصاف کیجئے کہ یہی آیات جو صحیح طو رپر تلاوت کرنے پر نفع پہنچانے والی بہت بڑی طلسمی طاقت کی مالک ہوتی ہیں غلط تلاوت کرنے پر ان کا اثر عمل کیا ہوگا۔ یہی کیفیت نقو ش کی ہے۔ دیکھنے سے صاف غلطی نظر آ جا ئے گی کہ مر تب کنند ہ نقو ش کو یہ تک نہیں معلو م کہ نقش مر بع میں خانہ نمبر۵ کے بعد خانہ نمبر ۶ یا خانہ نمبر ۸کے بعد آتشی نقو ش میں خانہ نمبر ۹ کی جگہ جا ئز طریقہ پر کون سی ہے لہذا ان دوباتوں کا ہم نے اس کتاب میں خاص طور پر خیال رکھا ہے اور مصنف کتاب ہذا سے مسو دہ متعلقہ پر نظر ثانی و نظر یات کی بھی استد عا کی گئی جو خند ہ پیشانی سے منظور کر لی گئی اور ان کی کتابت اور مصحح کی تصحیح سے بھی ہم مطمئن ہیں اس لیے میں یہ باک نہیں کہ یہ کتاب ان اغلاط سے پاک ہے اور ان میں ان تما م ابتد ائی قواعدد ضوابط اور طریقہ کا تذکرہ بھی تحریر کر دیا گیا ہے جتنی ضرورت عمل میں سب سے پہلے عامل کو پیش آتی ہے۔
فقط۔
خیراند یش
دہاج الدین قریشی
اکبر آبادی
میں تعریف و تو صیف کے ذریعہ اس کتاب تو آپ کے روبر و
پیش کروں تومیں اس کو بیکار سمجھتا ہوں میرا مقولہ یہ ہے کہ
مشک اپنی تعریف خو د کرتا ہے
وہ
عطار کے تعریفی تعارف کا محتاج نہیں ہوتا
یہی کیفیت اس کتاب کی ہے۔
والسلام
بغیر ابواب کے منقسم کئے ہوئے سب سے پہلے میں حروف تہجی کا جن کی تعد اد ۲۸ ہے معہ اقسام کے کہ جن کی ضرورت عامل کو قد م قدم پر پیش آتی ہے معہ اعداد ہند سہ کے تحریر کر رہا ہوں تاکہ ان کو استخراج میں وقت اور نقو ش کے بھرنے، نیز عمل خوانی میں کسی قسم کی پر یشانی اور حاضرات میں رکاوٹ لاحق نہ ہو۔ جاننا چاہیے کہ اقسام چا رہیں۔ آتشی۔ بادی۔ آبی اور خاکی پس اس لحاظ سے ان ۲۸حروف تہجی کو چار سے تقسیم کیا تو ہر حصہ کے سات ساتھ حرف ہوئے پس اعداد حرف وان کے اقسام بالا کے بابت دائرہ ذیل پر نظر کیجئے معلومات حاصل ہو جائیں گی۔
تسخیر جنات
taskheer jaanat
Conquering the giants