اعمال شرف مریخ
شرف مریخ کے حوالے سے موثر ترین روحانی و عملیاتی اعمال کا بیان
02 مارچ صبح10بجکر49منٹ 34سیکنڈ تا 03مارچ 2022کو رات07بجکر01منٹ57سیکنڈہے
مریخ دائرۃ البروج میں حرکت کرتے ہوئے اپنے شرفی برج میں داخل ہو چکا ہے۔شرف و سعادت سے بھرا یہ نجومی و عملیاتی وقت سال 2022میں دوبارہ نہیںملے گا۔ سوجو خواتین و حضرات شرف مریخ کی طاقت سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند ہیں اس موقع کو ضائع نہ کریں۔
سطور ذیل میں بالترتیب اُن نقوش و الواح کو بیان کیا جا رہا ہے جو ادارہ ’’راہنمائے عملیات‘‘ طویل عرصے سے تیار کر رہا ہے اور اِن کی موثریت مسلمہ امر ہے۔ راہنمائے عملیات کے ہر قاری کے لیے اِن الواح کے بیان کا مقصدیہ ہے کہ اگر وہ اس سعد گھڑی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو پھر اِن نقوش و الواح کو خود تیار کر لیں اور اگر اُن کو عملیات کی سمجھ نہیں تو ادارہ ’’راہنمائے عملیات‘‘ سے اِن الواح و نقوش کو حاصل کر سکتے ہیں۔
لوحِ شرف و اوج مریخ
زمانہ قدیم سے زائچے میںمردانگی، طاقت، تحفظ اور قوت کے عامل کی حیثیت رکھنے والا مریخ جب حالت اوج یا اوج میں ہوتا ہے تو درج ذیل امورات میں موثر مانا جاتا ہے۔
لوحِ شرف و اوج مریخ
دشمن سے حفاظت‘ انسانی ذہن کو طاقت اور ہمت دینے مخالفین پر غلبہ حاصل کرنے‘ دشمنوں کو شکست دینے، اِن کی تکلیفوں سے محفوظ رکھنے، مقدمہ یا لڑائی میں کامیابی‘ صحت‘ سحری وآسیبی امراض سے بچائو‘ تحفظ اور قوت جسمانیجیسے فوائد حاصل کرنے کے لیے یہ لوح استعمال ہوتی ہے۔اس سے آپ ایک خاص قسم کا روحانی تحفظ حاصل کریں گےمختلف مردانہ امراض، مسائل اور ازدواجی و جسمانی امراض کے حل‘ مردانہ طاقت‘ صحت‘ جسمانی حالت کی بہتری کے ساتھ ساتھ آسیب اور سحر وغیرہ سے بچاؤ کے لیے یہ ایک لا جواب لوح ہے۔
شرف یا اوج کسی بھی کوکب کا ہو، اثرات تو اس کے متعلقہ کوکب کے حوالے سے ہوتے ہیں لیکن اس کی موثریت اپنی جگہ اہم اور مستند خیال کی جاتی ہے۔ کوکب کا شرف یا اوج میں ہونا اس کے تحت تیار کردہ عملیات کو اثر انداز اور کامیاب بنا دیتا ہے۔ اس حوالے سے جو نقش تیار کیا جاتا ہے ذیل میں بمعہ چال دیا جا رہا ہے۔
چال لوح مریخ بادی
۱۴ | ۱ | ۸ | ۱۱ |
۷ | ۱۲ | ۱۳ | ۲ |
۹ | ۶ | ۳ | ۱۶ |
۴ | ۱۵ | ۱۰ | ۵ |
نقش مریخ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا خافض یا سمیع یا غفور
۳۵۷۵ | ۳۵۶۱ | ۳۵۶۸ | ۳۵۷۲ |
۳۵۶۷ | ۳۵۷۳ | ۳۵۷۴ | ۳۵۶۲ |
۳۵۷۰ | ۳۵۶۶ | ۳۵۶۳ | ۳۵۷۷ |
۳۵۶۴ | ۳۵۷۶ | ۳۵۷۱ | ۳۵۶۵ |
یا خافض یا سمیع یا غفور
وہ جو عملیات کی سمجھ رکھتے ہیں خود یہ نقش تیار کر لیں اور جو ادارے سے طلب کرنا چائیں،ہدیہ ارسال کر کے اس نقش و لوح سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔