اسم اعظم با موکل
یہ مضمون راہنمائے عملیات ماہ جنوری2012کے شمارے سے لیا گیا ہے۔
اہم موضوعات جو اس مضمون میں زیر بحث آئیں گے
اسم اعظم با موکل
محترم قارئین کرام میں اس ماہ اسم اعظم کا باموکل جفری طریقہ لے کر حاضر ہوا ہوں، یقیناً آپ کو پسند آئے گا۔
ایک مثال دیکھ لیں مثلاً احمد نام کے شخص کا اسم اعظم باموکل نکالنا ہے تو احمد نام کو بسط کریں۔ا-ح-م-د۔ اب اِن حروف کو ملفوظی کریں۔
ا-ل-ف-ج۔ا-م-ی-م-د-ا-ل ۔ ان کے اعداد ابجد قمری سے بنائیں۔ 30+1+4+40+10+40+1+8+80+30+1 میزان 245کو28پر تقسیم کریںکیونکہ قمرکی 28منازل ہیں۔ تقسیم کے بعد 21 بچتا ہے۔ اب شروع حروف ابجد سے21واں حرف (ش) ہے اس حرف کو ملفوظی کریں۔ ش=ش ی ن50+10+30میزان36۔ اب 36کو28پر تقسیم کیا تو وہ نکلا (خ) اِس حرف کو ملفوظی کیا تو خ-ا،1+600میزان 601۔ 601کو 28پر تقسیم کیا تو وہ ملا(م)۔
اب اس طریق سے3حروف حاصل ہو جائیں گے تو ان کو لکھ لیں ش خ م۔ اب ان حروف کا مجموعہ اعداد بنالیں۔
40+600+300 میزان 940 میں سے 41تفریق کریں تو899 بچا۔ اب ان کے حروف بنا لیں ط ص ض ۔ آگے آئیل لگائیں تو جفری طریق سے احمد کا موکل بنا طصضائیل۔ احمد کے حروف کو ملفوظی کر کے اعداد نکالیں تو وہ بنے245۔ اب اِن کے برابر اسمائے اعظم تلاش کیے تو وہ ملے یا دائم یا منعم۔ مجموعہ 245۔ اب اس کا طریقہ عمل میں عزیمت بنانی پڑے گی۔ جس کا طریقہ ہے۔
پہلے حروفِ عزیمت لکھیں جو کہ ہیں۔
عزمت علیکم واقسمت علیم پھر بعد میں جو موکل نکالا تھا وہ لکھیں طصضائیل۔ بعد میں جو اسمائے اعظم احمد کے نام کو ملفوظی کر کے نکالے تھے وہ لکھیںاور آخر میں یہ الفاظ کا اضافہ کر دیں۔ العجل الساعۃ الوحا۔
عزیمت یہ بنی۔
عزمت علیکم واقسمت علیکم یا طصضائیل بحق یا دائم یا منعم العجل العجل العجل الساعۃ الساعۃ الساعۃ الوحا الوحا الوحا۔
طریقہ عمل:
اب احمد41شب تک یہ عزیمت 245+940میزان1185 بار وردکریں اور مقصد کی دعا کرے تو غیر مَری طورپر موکلات بحکم ربانی سائل کا کام میں اس طرح اعانت کریں گے کہ عقل دنگ رہ جائے گی۔
شرائط عمل۔
٭ کسی سے اظہار نہ کریں۔
٭ باوضو رہیں۔
٭ بدبودار کوئی چیز نہ کھائیں یہاں تک کہ سگریٹ بھی نہ استعمال کریں۔
٭ مکمل پرہیز جمالی رکھیں۔
٭ باحصار عمل کریں۔
٭ اول و آخر 11-11بار درود شریف ضرور پڑھیں۔
آخر میں اس فقیر محمد عمران رضا کو دعاوں میں ضرور یاد رکھیے گا۔
اسم اعظم با موکل
ism Azam ba mokal